قومی

جیل میں بند شفاء الرحمٰن کو حراستی پیرول، اوکھلا سے اسدالدین اویسی نے بنایا ہے امیدوار

نئی دہلی: دہلی اسمبلی الیکشن 2025 میں انتخابی تشہیرکے لئے آل انڈیا مجلس اتحدا المسلمین کے ٹکٹ پر اوکھلا سے امیدوارشفاء الرحمٰن کو انتخابی تشہیرکے لئے حراستی پیرول مل گئی ہے۔ یہ پیرول انہیں انتخابی تشہیر کے لئے دی گئی ہے۔ حالانکہ عدالت نے اس پر کچھ شرائط لگائی ہیں، جن پرامیدوار شفاء الرحمٰن کوسختی سے عمل کرنا ہوگا۔ شفاء الرحمٰن آج شام تک پیرول پر رہا ہوں گے۔ اس دوران اسدالدین اویسی بھی اوکھلا میں ہیں اوروہ روڈ شو میں حصہ لینے والے ہیں اورشام کو انتخابی جلسے کو خطاب کریں گے۔

عدالت کی شرائط

عدالت نے حکم دیا ہے کہ شفاء الرحمٰن صرف انتخابی تشہیر کے لئے پیرول کا استعمال کریں گے۔ انہیں مقررہ وقت اور مقامات پر تشہیر کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ سبھی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لئے انتظامیہ کی ٹیم بھی تعینات کی گئی ہے۔ شفاء الرحمٰن کو پیرول ملنے سے ان کے حامیوں اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے کارکنان میں جوش دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اے آئی ایم آئی ایم کے حامیوں کا ماننا ہے کہ شفاء الرحمٰن کو پیرول ملنا الیکشن میں اہم موڑ ثابت ہوگا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

From Teesta to Trishuli: تیستا سے تریشولی تک: ہمالیائی پن بجلی کے لیے موسمیاتی حقائق کا جائزہ کیوں ضروری ہے؟

صرف بجلی پیدا کرنے کی نصب شدہ صلاحیت اور منصوبوں کے اعداد و شمار کافی…

11 minutes ago

’Meaning of ‘Inquilab Zindabad: انقلاب زندہ باد آج بھی کیوں گونجتا ہے؟ سڑکوں پر کیا ہو رہا ہے اور لوگ آخر کہنا کیا چاہتے ہیں؟

انقلاب زندہ باد کا اصل مطلب کیا ہے؟ بھگت سنگھ کے خیالات سے نکلا یہ…

24 minutes ago

Bihar Boat Accident: وزیراعظم مودی نے راگھوپور کشتی حادثے پر دکھ کا کیا اظہار، کہا، دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں

بہار کے ضلع ویشالی کے راگھوپور میں کشتی حادثے نے کئی خاندانوں کی خوشیاں چھین…

43 minutes ago

Meerut Blue Drum Murder Case: میرٹھ کے نیلے ڈرم قتل معاملے میں عدالت کا بڑا فیصلہ، ساحل اور مسکان کو پھانسی کی سزا

میرٹھ کے مشہور سوربھ راجپوت قتل معاملے میں عدالت نے مسکان رستوگی اور اس کے…

1 hour ago