قومی

Tributes to Rani Velu Nachiyar on her birth anniversary: وزیر اعظم مودی نے رانی ویلو ناچیار کو یاد کرتے ہوئے کہا –ہمت نسلوں کو متاثر کرے گی، برطانوی اقتدار کے خلاف جدوجہد کرنے والی پہلی رانی

نئی دہلی:  بھارت کی ابتدائی خاتون مجاہدینِ آزادی میں رانی ویلو ناچیار کی یوم  پیدائش کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی اور نائب صدر سی پی رادھا کرشنن نے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ دونوں لیڈروں نے اچھے طرز حکمرانی، ثقافتی فخر اور آزادی کے لیے ان کی جدوجہد کو سراہا۔وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ رانی ویلو ناچیار کو بھارت کی ابتدائی بہادر جنگجوؤں میں سے ایک کے طور پر یاد کیا جاتا ہے، جنہوں نے بے مثال جرات اور اعلیٰ درجے کی حکمتِ عملی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے نوآبادیاتی جبر کے خلاف آواز اٹھائی اور بھارتیوں کے اپنے اوپر خود حکمرانی کے حق پر زور دیا۔ اچھے نظم و نسق اور ثقافتی وقار کے لیے ان کی وابستگی قابلِ تعریف ہے۔ ان کی قربانی اور دور اندیش قیادت آنے والی نسلوں کو متاثر کرتی رہے گی۔

نائب صدر سی پی رادھا کرشنن نے بھی ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی طاقت اور قیادت کی لازوال علامت ویرا منگئی رانی ویلو ناچیار کی یوم پیدائش پر وہ بھارت کی ابتدائی خاتون مجاہدِ آزادی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک بہادر حکمراں اور دور اندیش قائد کے طور پر رانی ویلو نچیئر نوآبادیاتی اقتدار کے خلاف مضبوطی سے کھڑی رہیں اور جرات، حکمتِ عملی اور غیر معمولی قیادت کی مثال قائم کی۔ ان کی ناقابلِ فراموش وراثت آج بھی نسلوں کو، خصوصاً خواتین کو، حوصلہ، وقار اور حب الوطنی کی تحریک دیتی ہے۔

رانی ویلو ناچیار 3 جنوری 1730 کو پیدا ہوئیں اور اٹھارہویں صدی میں موجودہ تمل ناڈو کی شیوگنگئی ریاست کی رانی تھیں۔ وہ جنگی فنون اور تیر اندازی میں ماہر تھیں اور فرانسیسی، اردو اور انگریزی سمیت کئی زبانوں پر عبور رکھتی تھیں۔ انہیں برطانوی نوآبادیاتی طاقت کے خلاف لڑنے والی پہلی رانی کے طور پر جانا جاتا ہے۔ سن 1780 میں انہوں نے بے خوف ہو کر انگریزوں کا مقابلہ کیا اور انہیں شکست دی۔ تمل ناڈو میں آج بھی انہیں ویرا منگئی، یعنی بہادر رانی، کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Asian Games 2026: بھارتی خواتین کبڈی ٹیم کی شاندار کارکردگی جاری، ایران کو 37-23 سے شکست

بھارت اور ایران کے درمیان مقابلے کے پہلے ہاف میں زبردست کشمکش دیکھنے کو ملی۔…

41 minutes ago

Delhi NCRWeather Update: این سی آر میں گرمی سے ملے گی معمولی راحت، لیکن بڑھتی فضائی آلودگی سے سانس کے مریضوں کو خطرہ

25 ستمبر سے موسم میں معمولی تبدیلی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ زیادہ سے زیادہ…

3 hours ago

?Will UPI and Phone Banking Work: بینک ہڑتال کا الرٹ، کیا یو پی آئی اور فون بینکنگ کی سہولیا ت جاری رہیں گی؟

پی این بی نے یوزر کو بھیجے گئے ٹیکسٹ پیغام میں آنے والی ہڑتال کے…

4 hours ago