قومی

Congress MP Controversial Remark: نتن یاہو کو بغیر کسی مقدمے کے گولی مار دی جانی چاہیے،کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راج موہن اُنیتھن کا بیان

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راج موہن اُنیتھن نے کاسرگوڈ میں فلسطین یکجہتی ریلی میں ایک متنازعہ تبصرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو بغیر مقدمہ چلائے گولی مار کر ہلاک کر دینا چاہیے۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ اگر آپ پوچھتے ہیں کہ جنیوا کنونشن کے تمام معاہدوں کو توڑنے والوں کے بارے میں کیا کیا جائے؟ دوسری جنگ عظیم کے بعد، نیورمبرگ ٹرائل ایک ایسا عمل تھا جس میں جنگی جرائم میں ملوث افراد کو بغیر مقدمہ چلائے گولی مار دی جاتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ نیورمبرگ ماڈل کو آزمایا جائے۔ بینجمن نیتن یاہو ایک جنگی مجرم کے طور پر دنیا کے سامنے کھڑا ہے۔ نیتن یاہو کو بغیر کسی مقدمے کے گولی مارنے کا وقت آگیا ہے۔ کیونکہ وہ وہاں اس درجے کا ظلم کر رہا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق کانگریس کے رہنما یونیتھن نے کہا کہ غزہ کی پٹی پر حکومت کرنے والی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اپنی سرزمین، لوگوں اور جانوں کے دفاع کے لیے ہتھیار اٹھا لیے ہیں۔ وہ دہشت گرد نہیں ہیں۔ اگر کوئی حماس کو دہشت گرد کے طور پر پیش کرتا ہے تو یہ سخت ردعمل کا وقت ہے۔ یونیتھن کاسرگوڈ میں فلسطین یکجہتی ریلی  سے خطاب کررہے تھے۔

اس سے قبل 11 نومبر کو کیرالہ کے کوزی کوڈ میں فلسطین کی حمایت میں ایک ریلی نکالی گئی تھی۔ اس میں حکمراں سی پی آئی (ایم) نے بی جے پی زیرقیادت مرکزی حکومت پر اس کے مبینہ اسرائیل نواز موقف پر حملہ کیا تھا۔ کیرالہ کے وزیر اعلی پنارائی وجین نے کہا تھا کہ بائیں بازو کی جماعتیں صحیح اور غلط کی لڑائی کے دوران غیر جانبدار نہیں رہیں گی اور فلسطینی عوام کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہوں گی۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ شمالی غزہ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان گزشتہ 40 دنوں سے جنگ جاری ہے۔ ہزاروں لوگ مارے جا چکے ہیں۔ عسکریت پسندوں کے سینکڑوں ٹھکانے تباہ کر دیے گئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے غزہ سٹی سینٹر پر قبضہ کر لیا ہے۔ الشفا ہسپتال جو حماس کا ہیڈ کوارٹر بن چکا ہے، کو بھی اسرائیلی فوج نے گھیرے میں لے لیا ہے۔ جبکہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ وہ حماس کے خاتمے تک آرام نہیں کریں گے۔ اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی پر تیزی سے حملے کر رہی ہے۔ اسرائیل نے جنگ بندی کے لیے امریکا کی اپیل کو بھی مسترد کر دیا ہے۔ فلسطین کی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں 11 ہزار سے زائد فلسطینی شہری جاں بحق ہو چکے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Delhi High Court: اناؤ کیس کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ نے دی عبوری ضمانت

دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…

3 hours ago

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

4 hours ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

4 hours ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

5 hours ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

5 hours ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

6 hours ago