قومی

Continuing Medical Education program organized in Aligarh: نیو شمع لیبارٹریز نےعلی گڑھ میں سی ایم ای پروگرام کو پہنایا عملی جامہ

نیو شمع لیبارٹریز (پرائیویٹ) لمیٹڈ، دہلی کے زیرِاہتمام کلیان سنگھ ہیبی ٹیٹ سینٹر، وائس رائے بینکوئٹ ہال، لال ڈگی، علی گڑھ میں “یونانی میڈیسن: قدرتی شفا کی طاقت” کے موضوع پرایک کامیاب Continuing Medical Education (CME) پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس علمی وطبی نشست میں علی گڑھ اوراطراف کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے معززاطباء، طبی ماہرین اورشعبۂ طب سے وابستہ افراد نے بھرپورشرکت کی۔ پروگرام کا مقصد یونانی طب کی سائنسی بنیادوں، جدید دورمیں اس کی افادیت اورمعیاری ادویات کے ذریعہ مریضوں کوبہترعلاج فراہم کرنے کے مختلف پہلوؤں پرروشنی ڈالنا تھا۔

پروگرام میں ڈاکٹرعبداللہ خان (Business Development Manager) نے نیو شمع لیبارٹریزکی مختلف معیاری یونانی ادویات، جن میں Cholonil، Slimin، Depane، Dekabz، Immunator، Abresham، Fibnil، Menset، Pilocure، Proswin، Livo SF اور Sadreen SF*l شامل ہیں، پرجامع اورمعلوماتی پریزنٹیشن پیش کی۔ انہوں نے ان ادویات کے استعمال، افادیت اورطبی اہمیت پرتفصیلی گفتگو کی۔

اس کامیاب پروگرام کی صدارت جنرل منیجر، سیلزانوارالحق نے کی، جبکہ ڈاکٹرحسان احمد، محمد راشد، مسروراحمد، خرّم اورٹیم نے پروگرام کے انعقاد اورانتظامات میں اہم کردارادا کیا۔ شرکاء نے پروگرام کوعلمی اعتبارسے نہایت مفید قراردیتے ہوئے نیوشمع لیبارٹریز کی اس کاوش کوسراہا اورمستقبل میں بھی اس نوعیت کے تعلیمی پروگراموں کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا۔

پروگرام کے اختتام پرشرکاء کا شکریہ ادا کیا گیا اوراس عزم کا اظہارکیا گیا کہ نیوشمع لیبارٹریزمستقبل میں بھی یونانی طب کے فروغ، طبی تعلیم اورمعیاری صحت کی خدمات کے لئے ایسے علمی پروگراموں کا انعقاد ان شاء اللہ جاری رکھے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Modi’s Focus on Water Education: پانی کے تحفظ پر مودی حکومت کا بڑا زور، اسکولوں کے نصاب میں شامل ہوں گے آبی انتظام سے متعلق موضوعات

نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…

7 hours ago

UDMA Day 2026: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اُڈما ڈے 2026 کا انعقاد 10 اکتوبر سے، یونانی طب، ادویہ سازی، تحقیق، تعلیم اور صحت سے وابستہ نمائندگان کی شرکت

میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…

8 hours ago

INDIA Alliance Protest: ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا ملک گیر احتجاج، پٹنہ میں تیجسوی کا مارچ، لکھنؤ اور بنگلورو میں بھی مظاہرے

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…

8 hours ago