پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی (فائل فوٹو)
5 اگست 2019 کو مودی حکومت نے جموں وکشمیرسے آرٹیکل 370 ہٹا دیا۔ آج 5 اگست ہے، اس لئے دفعہ 370 کے حوالے سے سیاسی ہلچل تیزہوگئی ہے۔ محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی نے اس سے متعلق کہا کہ آرٹیکل 370 کوغیرقانونی طور پرہٹایا گیا۔ ہم سے جموں و کشمیر کا آئین اورجھنڈا بھی چھین لیا گیا ہے۔ 6 سال گزرنے کے بعد بھی یہاں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے التجا مفتی نے کہا کہ ہم سے جموں وکشمیر کا آئین اورجھنڈا چھین لیا گیا ہے۔ ہمارا قانونی پہلو ہے، لیکن آرٹیکل 370 کے خاتمے کے 6 سال بعد بھی ہمیں احتجاج کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ ہمیں 6 سال پہلے گھرمیں نظربند کردیا گیا تھا۔ اس وقت جموں وکشمیرکے عام شہریوں، سیاسی جماعتوں اورسماجی تنظیموں (جماعتوں) کو بھی گرفتارکیا گیا تھا۔ آج 6 سال گزرجانے کے باوجود حالات میں کوئی ٹھوس تبدیلی نہیں آئی ہے۔
التجا مفتی نے اٹھائے سوال
التجا مفتی نے مزید کہا کہ سی آرپی ایف کی ایک بڑی گاڑی کھڑی ہے اور ہمیں آگے بڑھنے سے روکا جا رہا ہے۔ یہ سب براہ راست جمہوری حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ ہم اپنی بات کو پرامن طریقے سے پیش کرنے کی کوشش کررہے ہیں، لیکن ہم پر مسلسل دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ یہاں زمینی صورتحال میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئی۔
بولنے کا حق بھی چھین لیا گیا: التجا مفتی کا الزام
انہوں نے کہا کہ پچھلے کچھ دنوں سے یہ افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں کہ شاید جموں کو الگ کردیا جائے گا اورجنوبی کشمیرکوجموں کے ساتھ ضم کرکے ایک نئی ریاست کا درجہ دیا جائے گا، لیکن سچ یہ ہے کہ یہاں آئین کی کون سی شقوں پرعمل ہورہا ہے۔ ہم سے ہمارے بولنے کا حق اوراحتجاج کا بنیادی حق چھینا جا رہا ہے۔ یہ صرف ہماری خصوصی حیثیت، جھنڈے اورآئین کی بات نہیں ہے بلکہ اب ہماری آوازاور ہمارے حقوق بھی چھیننے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 6 سالوں میں یہاں کچھ نہیں بدلا۔ ہم پی ڈی پی ہیڈ کوارٹرکے سامنے کھڑے ہیں، مجھے باہرجانے سے روکا جا رہا ہے۔ ایک طرح سے آج مجھے گرفتارکرلیا گیا ہے۔ وہ ہمیں پرامن احتجاج کرنے کی بھی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔
قانون، کھیل، داخلی سلامتی، اقلیتی امور اور پارلیمانی معاملات جیسے مختلف شعبوں میں کام کرنے…
19 نومبر 2026 کو ملکی اور بین الاقوامی بازار میں سونے اور چاندی کی قیمتوں…
جوہر ٹرسٹ سے متعلق معاملے میں سپریم کورٹ نے الہ آباد ہائی کورٹ کے عبوری…
موصولہ اطلاعات کے مطابق، یہ حادثہ تراباڑی تھانہ علاقے کے بیڑی پل پر پیش آیا۔…
خلیج بنگال میں سرگرم سمندری طوفان ’اکوان‘ کے اثر سے 19 نومبر کو بہار، اتر…
بہار اسمبلی میں قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری کو نشانہ…