صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کا ملک کے نام خطاب
نئی دہلی: یوم آزادی کے قبل شام صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے جمعرات کے روز ملک سے اپنے خطاب میں کئی چیزوں کا ذکر کیا۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے ملک کے نام پیغام دیتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی کے قبل شام پر آپ سبھی کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ یہ ہم سب کے لیے فخر کی بات ہے کہ تمام ہندوستانی یوم آزادی اور یوم جمہوریہ جوش و جذبے کے ساتھ مناتے ہیں۔ یہ دن ہمیں ہندوستانی ہونے کے فخر کی خاص یاد دلاتے ہیں۔ ہمارے لیے ہمارا آئین اور ہماری جمہوریت سب سے اہم ہے۔
ہماری یادوں میں گہری کندہ ہے 15 اگست کی تاریخ
انہوں نے کہا کہ 15 اگست کی تاریخ ہماری اجتماعی یادوں میں گہری کندہ ہے۔ نوآبادیاتی حکمرانی کے طویل دور میں ہم وطنوں کی کئی نسلوں نے یہ خواب دیکھا تھا کہ ایک دن ملک آزاد ہوگا۔ ملک کے ہر حصے میں رہنے والے لوگ غیر ملکی حکمرانی کے طوق کو توڑنے کے لیے بے چین تھے لیکن امید کی ایک قوی کیفیت تھی۔ امید کا یہی احساس آزادی کے بعد ہماری ترقی کو تقویت بخشتا رہا ہے۔ کل جب ہم اپنے ترنگے کو سلام دے رہے ہوں گے تب ہم ان تمام مجاہدین آزادی کو بھی خراج عقیدت پیش کریں گے، جن کی قربانیوں کے دم پر 78 سال قبل 15 اگست کے دن ہندوستان نے آزادی حاصل کی تھی۔
’’ہمارا آئین اور ہماری جمہوریت سب سے اہم‘‘
انہوں نے کہا کہ بھارت بھومی دنیا کی قدیم ترین جمہوریہ کی سرزمین رہی ہے۔ اسے جمہوریت کی ماں کہنا بالکل مناسب ہے۔ ہمارے ذریعہ اپنائی گئی آئین کی بنیاد پر، ہماری جمہوریت کی عمارت قائم ہوئی ہے۔ ہم نے جمہوریت کی بنیاد پر ایسے اداروں کو قائم کیا، جس سے جمہوری کام کو تقویت ملی۔ ہمارے لیے ہمارا آئین اور ہماری جمہوریت سب سے اہم ہے۔
تاریخ کی غلطیوں کے شکار لوگوں کو خراج تحسین
صدر جمہوریہ نے کہا کہ آج ہم نے تقسیم کا ہولناک یادگار دن منایا۔ تقسیم کی وجہ سے خوفناک تشدد دیکھا گیا اور لاکھوں لوگ بے گھر ہونے پر مجبور کیے گئے۔ آج ہم تاریخ کی غلطیوں کے شکار ہوئے لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…
ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…
مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…
ڈاکٹر سید فاروق، صدر ہمالیہ ڈرگس نے مسابقۂ قرآن کریم کے کامیاب انعقاد پر مسرت…
وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…
نئی دہلی میں نیتی آیوگ کی اعلیٰ سطحی میٹنگ میں انڈمان و نکوبار کے لیفٹیننٹ…