قومی

Lok Sabha Election 2024: کانگریس کا 400 روپے یومیہ قومی کم از کم اجرت کا وعدہ ہی اصلی 400پار: کانگریس

نئی دہلی: کانگریس نے بدھ کے روز مزدوروں کے عالمی دن پر اپنی ‘لیبر جسٹس’ گارنٹی کو دہراتے ہوئے کہا کہ قومی کم از کم اجرت 400 روپے یومیہ دینے کا اس کا وعدہ ہی اصلی ‘400 پار ہے۔کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کارکنوں کے لئے پارٹی کی گارنٹیوں کو گنوائیں اور الزام لگایا کہ پچھلے 10 سال ان کے لئے ‘ناانصافی کا دور’ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے لیے کانگریس کے نیا پتراکی ‘لیبر جسٹس’ گارنٹیوں کو یاد رکھنا بالکل مناسب ہے۔

گارنٹیوں کی وضاحت کرتے ہوئے رمیش نے کہا کہ کانگریس نے 400 روپے یومیہ کی قومی کم از کم اجرت کے ساتھ ‘مزدور کا احترام’ کرنے کا وعدہ کیا ہے اور اس میں منریگا مزدور بھی شامل ہیں۔ رمیش نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں بی جے پی کے ‘400 پار’ کے نعرے پر طنز کیا اور کہا، “یہ اصلی 400 پار ہے۔”

لوک سبھا انتخابات میں این ڈی اے کے ذریعے 400 سیٹیں حاصل کرنے کے لیے بی جے پی ‘400 پار’ کا نعرہ دے رہی ہے۔ رمیش نے الزام لگایا کہ بی جے پی کی ‘400 پار’ کے نعرےکا مقصد آئین کو تبدیل کرنا ہے۔

اپنے ہاتھ میں آئین کی کاپی پکڑ کر رمیش نے دعویٰ کیا کہ 1950 کے بعد یہ پہلا موقع نہیں ہے جب راشٹریہ سویم سیوک سنگھ نے بابا صاحب امبیڈکر کے آئین کو تبدیل کرنے کی بات کی ہو۔

دیگر ‘لیبر جسٹس’ کی گارنٹی کی فہرست دیتے ہوئےرمیش نے کہا کہ پارٹی نے ‘سب کے لیے صحت کا حق’ کے تحت مفت ٹیسٹ، ادویات، علاج اور سرجری کے ساتھ 25 لاکھ روپے کا یونیورسل ہیلتھ کوریج فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لارنس بشنوئی گینگ کو ہندوستان سے باہر ملک دشمن عناصر سے ملی مدد؟، جانچ کر رہی پولیس نے کہی یہ بڑی بات

کانگریس جنرل سکریٹری نے کہا کہ کانگریس نے ‘شہری روزگار گارنٹی’ کا بھی وعدہ کیا ہے جس کے تحت شہری علاقوں کے لیے روزگار کی گارنٹیوں کا قانون لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس غیر منظم شعبے میں کام کرنے والوں کو لائف انشورنس اور ایکسیڈنٹ انشورنس بھی فراہم کرے گی۔ رمیش نے کہا کہ کانگریس نے سرکاری کام کے بنیادی شعبوں میں کنٹراکٹ روزگار کے نظام کو ختم کرنے کا بھی وعدہ کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Noida Dussehra Traffic Advisory: نوئیڈا میں دسہرہ اور مورتی وسرجن کے لیے ٹریفک روٹ میں تبدیلی، گھر سے نکلنے سے پہلے جان لیں نئے راستے

نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا میں رام لیلا، راون دہن اور مورتی وسرجن کے پروگراموں کے…

4 hours ago

Akhilesh Yadav: اتر پردیش انتخابات 2027، اکھلیش یادو کا بڑا داؤ، مفت بجلی سے خواتین کو سالانہ 40 ہزار روپے تک دینے کی تیاری

سماجوادی پارٹی کی حکمت عملی واضح ہے کہ اس بار انتخابات صرف ذات پات کے…

4 hours ago

جشنِ یومِ سر سید پر محمد ادیب کی علیگ برادری سے جذباتی اپیل، ’’صرف جشن نہیں، سر سید کے مشن کو آگے بڑھائیں‘‘

مقررین نے کہا کہ دنیا بھر میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے فارغین بڑی تعداد…

4 hours ago

ٹائیگر شراف پر حملے کے بعد جیکی شراف نے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس سے کی ملاقات، ایکناتھ شندے دیر رات پہنچے تھے گھر

ٹائیگر شراف پرفائرنگ کے واقعے کے بعد وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس نے فون پراداکارسے بات کرکے ان…

4 hours ago

Italy Protests: اٹلی میں جنریشن الفا کا ہنگامہ، 4,400 کروڑ روپے کی املاک جل کر خاکستر، میلونی نے کسے ٹھہرایا ذمہ دار؟

ہفتہ کو ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے دوران بڑے پیمانے پر توڑ پھوڑ اور آتش…

5 hours ago