CWC Meeting In Telangana: کانگریس ورکنگ کمیٹی (CWC) کی میٹنگ ہفتہ (16 ستمبر) کے روز تلنگانہ کے حیدرآباد میں منعقد ہوئی۔ کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے کہا کہ میٹنگ میں بھارت جوڑو یاترا پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بھارت جوڑو یاترا-2 شروع ہونی چاہیے: پی چدمبرم
سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے کہا کہ کانگریس ورکنگ کمیٹی کے ارکان نے درخواست دی کہ ہمیں بھارت جوڑو یاترا-2 شروع کرنی چاہیے، جو مشرق سے مغرب تک ہوگی۔ یہاں بتاتے چلیں کہ بھارت جوڑو یاترا کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی قیادت میں 7 ستمبر 2022 کو کنیا کماری سے شروع ہوئی تھی۔
فرقہ وارانہ کشیدگی سے ہندوستان کی شبیہ خراب: کھڑگے
کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے سی ڈبلیو سی میٹنگ میں کہا کہ منی پور میں تشدد کے واقعات، نوح کا واقعہ اور کئی ریاستوں میں فرقہ وارانہ کشیدگی سے ہندوستان کی شبیہ خراب ہوئی ہے، ایسی صورتحال میں حکمران جماعتیں اور فرقہ پرست تنظیمیں آگ پر تیل ڈالتی ہیں، انہیں بے نقاب کرنا ضروری ہے۔
تقریباً 18 فیصد لوگ منریگا سے ہوئے باہر: کھڑگے
کھرگے نے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت اعداد و شمار میں ہیرا پھیری کر رہی ہے، 2021 کی مردم شماری نہ کرانے کی وجہ سے 14 کروڑ لوگ فوڈ سیکورٹی ایکٹ سے باہر ہو گئے اور تقریباً 18 فیصد لوگ منریگا سے باہر رہ گئے۔
مردم شماری 2021 کا عمل فوری طور پر شروع ہو: کھڑگے
کھڑگے نے مزید مطالبہ کیا ہے کہ مردم شماری 2021 کا عمل فوری طور پر شروع کیا جائے، اس کے ساتھ نسل کی مردم شماری بھی کرائی جائے، تاکہ سماج کے ضرورت مند طبقے کو ان کے حقوق مل سکیں۔
بی جے پی لیڈران کے حملے مزید تیز ہوں گے: کھڑگے
اپوزیشن اتحاد ‘انڈیا’ کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اتحاد کی تین میٹنگوں کی کامیابی کا اندازہ پی ایم مودی اور بی جے پی لیڈروں کے حملوں سے لگایا جا سکتا ہے، جیسے جیسے ہمارا کارواں آگے بڑھے گا، ان کے حملے تیز ہوتے جائیں گے۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…