میسورو: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کے روز کہا کہ پارٹی نے کرناٹک کی عوام سے کئے گئے اہم پری پول وعدوں کو پورا کیا ہے اور چیف منسٹر سدارامیا کی زیرقیادت حکومت کے ذریعہ کئے گئے “کام” کو پورے ملک میں دہرایا جائے گا۔ ایک اور بڑے انتخابی وعدے کو پورا کرتے ہوئے، کرناٹک میں کانگریس حکومت نے بدھ کے روز ‘گریہ لکشمی’ اسکیم کا آغاز کیا جس کے تحت تقریباً 1.1 کروڑ خواتین کو ماہانہ 2,000 روپے کی امدادی رقم دی جائے گی۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی (AICC) کے صدر ایم ملیکارجن کھڑگے، کانگریس لیڈر راہل گاندھی، وزیر اعلیٰ سدارامیا اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار مہاراجہ کالج کے میدان میں منعقدہ ایک عوامی تقریب میں موجود تھے۔ پروگرام میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
اس موقع پر راہل گاندھی نے کہا کہ ہم اپنے وعدوں پر قائم ہیں۔ ہم کبھی جھوٹے وعدے نہیں کرتے۔” کانگریس کے سابق صدر نے کہا، “ہم نے کرناٹک میں جو کام کیا ہے اسے پورے ملک میں دہرایا جائے گا۔” دھوم دھام سے شروع کی گئی “گریہ لکشمی” اسکیم کانگریس کی انتخابات سے پہلے دی گئی پانچ ضمانتوں میں سے ایک ہے۔ کانگریس نے مئی میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو اقتدار سے بے دخل کر دیا تھا۔ راہل نے کہا، “کرناٹک میں کانگریس کی پانچ ‘گارنٹی’ صرف اسکیمیں نہیں ہیں بلکہ حکمرانی کا ایک نمونہ ہیں۔” مرکز میں بی جے پی کی قیادت والی حکومت پر طنز کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ان دنوں ایک ‘فیشن’ ہے کہ ” دہلی میں حکومت صرف ارب پتیوں کے لیے کام کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سوچ یہ ہے کہ حکومت غریب لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرے۔
بتا دیں کہ اس سے پہلے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کہا تھا کہ ان کی حکومت نے پہلے ہی پانچ میں سے تین ضمانتوں (پری پول وعدے) پر عمل درآمد کر لیا ہے – ‘شکتی’، ‘گریہ جیوتی’ اور ‘انا بھاگیہ’ اور چوتھی گارنٹی ‘گریہ لکشمی’ ہے۔ حکومت نے رواں مالی سال میں ‘گریہ لکشمی’ اسکیم کے لیے 17,500 کروڑ روپے کا بجٹ مقرر کیا ہے۔ حکومت کی پانچویں گارنٹی ‘یوا نیدھی’ کے تحت ایسے بے روزگار نوجوانوں کو ہر ماہ بالترتیب 3,000 اور 1,500 روپے دینے کا انتظام ہے جنہوں نے گریجویشن اور ڈپلومہ کیا ہے اور جنہیں 2022-23 تعلیمی سال میں امتحان پاس کرنے کے چھ ماہ بعد بھی نوکری نہیں مل سکی ہے۔ تقریب میں اپنے خطاب میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ اسکیم دسمبر یا جنوری میں نافذ ہو جائے گی۔
بھارت ایکسپریس۔
سی ایم یوگی نے عوام سے کہا کہ انہیں اپنی طاقت کا احساس دلائیں، ذات…
اس سال کے شروع میں اجیت پوار نے این سی پی لیڈر شرد پوار کو…
سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ اگر روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں…
اس سے قبل 22 مارچ کو الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے یوپی…
چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…
ایس پی چیف نے لکھا کہیں یہ دہلی کے ہاتھ سے لگام اپنے ہاتھ میں…