قومی

Anchors Boycott Row: کانگریس کو چندر یان میں بٹھا کر چاند پر بھیج دیں گے،جانئے آسام کے وزیر اعلی نے کیوں کہی یہ بات

آسام کے وزیر اعلی ہمنتا بسوا سرما مدھیہ پردیش میں اسمبلی انتخابات کی مہم کے لیے جبل پور پہنچے۔ انہوں نے ہفتہ (16 ستمبر) کو یہاں میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے انڈیا الائنس کے 14 ٹی وی اینکرز کے شو میں اپنا نمائندہ نہ بھیجنے کے فیصلے پر کانگریس پر کڑی تنقید کی۔

ہمانتا سرما نے کہا، “انہیں (کانگریس) جو نشہ ہے، سنسر شپ لگانا، میڈیا کا بائیکاٹ کرنا، اس کی تاریخ 1975 سے شروع ہوتی ہے۔ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ یہ (اینکرز کا بائیکاٹ) ان کی ریہرسل ہے۔ ہندوستان میں اگر کانگریس کی حکومت آئی تو ، یہ میڈیا پر سنسرشپ نافذ کرے گی ۔”

انہوں نے کانگریس کو چاند پر بھیجنے پر بھی طنز کرتے ہوئے کہا، ‘یہ اچھی بات ہے کہ اسرو نے صحیح وقت پر چندریان بنایا ہے۔ ہم پوری کانگریس کو اس میں بٹھا کر چاند پر بھیج دیں گے۔ وہاں جا کر حکومت بنائیں، وہاں جا کر پابندی لگا دیں۔ کوئی مسئلہ نہیں ہے۔.

کانگریس بچوں کا کھیل کھیل رہی ہے

اینکرز کے بائیکاٹ کے اقدام کو بچوں کی کلاس کے رویے سے تشبیہ دیتے ہوئے ہمانتا نے کہا، “میرے بچپن میں جب بھی کلاس میں جھگڑا ہوتا تھا، ہم کٹی کرتے تھے، اسی طرح کانگریس میں بھی ماحول ایسا ہی ہو گیا ہے۔ کٹی کر رہے ہیں، کسی کا چہرہ اچھا نہیں ہے، کٹی کٹی، ایک سیاسی پارٹی ہے لیکن یہ بچکانہ انداز میں کام کر رہی ہے۔”

آپ کو بتاتے چلیں کہ انڈیا الائنس کے میڈیا سیل کی ورچوئل میٹنگ میں ملک کے 14 مشہور اینکرز کے پروگراموں میں ترجمان نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم  ایکس کے ذریعے یہ جانکاری دی۔ جس کے بعد پورے ملک میں اس پر ہنگامہ برپا ہے۔

کانگریس نے وضاحت پیش کی 

تاہم پون کھیڑا نے ہفتہ کو اس پر وضاحت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا اتحاد نے کسی کے بائیکاٹ کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔ بات صرف یہ ہے کہ جن اینکرز کے پروگراموں میں نمائندے نہ بھیجنے کی بات ہوتی ہے، وہ اپنے پروگراموں سے نفرت پھیلاتے ہیں۔ ہمیں اس کا حصہ نہ بننے کا حق ہے اس لیے ہم اس میں اپنا نمائندہ نہیں بھیجیں گے۔

  بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

UP Politics: وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کرنا آرایل ڈی کے لیڈران کو پڑا بھاری! جینت چودھری نے کی کارروائی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…

1 minute ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

2 hours ago