قومی

Congress Targets BJP: اڈانی-امبانی کو مل رہے ایئرپورٹ-بندرگاہ، عام آدمی گھر چلانے کے لئے لے رہا ہے قرض: کانگریس نے بتایا حکومت کا فارمولہ

کانگریس نے ایک بار پھر غریبی سے متعلق بی جے پی پرحملہ کیا ہے۔ کانگریس نے کہا، مودی حکومت میں متوسط ​​اورنچلا طبقہ مشکل میں ہے۔ کانگریس نے بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بی جے پی امیرکوامیراورغریب کوغریب بنانے کے فارمولے پرچل رہی ہے۔کانگریس نے حملہ کرتے ہوئے کہا، مودی حکومت کا ماڈل- متوسط ​​طبقے پربوجھ، ارب پتیوں کوبونس۔ کانگریس کے مطابق، نئے اعداد و شمارسے پتہ چلتا ہے کہ55 فیصد گھریلوقرضے اب استعمال کے لئے استعمال کئے جاتے ہیں، نہ کہ مکان یا جائیداد کی تعمیرکے لئے۔ آخر کیوں؟ کیونکہ مودی کے دورحکومت میں متوسط ​​طبقے کے خاندان خوشحال ہونے کے لئے نہیں بلکہ زندہ رہنے کے لئے قرض لینے پر مجبورہیں۔

امبانی-اڈانی کو مل رہے ہیں ایئرپورٹ-بندرگاہ: کانریس

کانگریس نے ساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ امبانی-اڈانی کی جائیداد 40 فیصد سے زیادہ  (2025-2023 کے درمیان) یعنی کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے۔ صرف 29 فیصد ہوم لون لئے ہیں۔ ہندوستان کا محنت کش طبقہ اب گھربھی نہیں خرید سکتا ہے۔ تاہم مودی حکومت اڈانی اورامبانی کو ایئرپورٹ، بندرگاہ اورعوامی اداروں کوتحائف میں دینے میں مصروف ہے۔

لون میں ڈوب رہی ہے فیملی، کانگریس کا بڑا الزام

بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے کانگریس نے کہا، “فی کس گھریلوقرض صرف دوسالوں (25-2023) میں 3.9 لاکھ روپئے سے بڑھ کر 4.8 لاکھ روپئے ہوگیا ہے۔ زندگی گزارنے کی لاگت میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ لیکن تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہوا ہے، لیکن مودی کی پی آرمشین آپ کو یہ کبھی نہیں بتائے گی۔” کانگریس نے مزید کہا، جب فیملی ای ایم آئی میں ڈوب رہی ہے، اڈانی گروپ کا منافع 40 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے اورامبانی 5-جی اور تیل کے نئے سودے شروع کر رہے ہیں۔ مودی کے’’ڈبل انجن‘‘ کا مطلب ہے ایک انجن کرونی کیپٹلسٹ کے لئے اوردوسرا عام آدمی کوکچلنے والا۔ کانگریس نے بی جے پی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کاہ کہ ڈسپوزبل آمدنی کا 25.7 فیصد اب قرض چکانے میں جا رہا ہے۔ متوسط طبقات کے خوابوں کو مستقبل بنانے کے لئے نہیں، بلکہ کریڈٹ کارڈ بلوں کی ادائیگی کرنے کے لئے نیلام کیا جا رہا ہے۔ یہ ترقی نہیں ہے۔ یہ رقم منتقلی ہے متوسط طبقہ سے بڑے سرمایہ داروں اورمودی کے دوستوں کے لئے۔

کیا ہے کانگریس کو وژن؟

کانگریس نے مزید اپنی پارٹی کے وژن کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا “ہمارے لیڈرراہل گاندھی کے وژن- (نیائے)، رہائش کا حق اور انصاف کے تحت- نظام بہت سے لوگوں کے لیے کام کرے گا، چند لوگوں کے لیے نہیں۔ آئیے اس لوٹ کوختم کریں۔ یہ وقت ہے عوام کی معیشت کا، ارب پتیوں کی حکمرانی کا نہیں۔”

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Satinderjit Singh, alias Goldy Brar: گولڈی برار ایف بی آئی کی ’ٹاپ 10 موسٹ وانٹڈ‘ فہرست میں شامل، گرفتاری پر 10 کروڑ روپے کا انعام

رپورٹس کے مطابق گولڈی برار اور لارنس بشنوئی کے درمیان اب اختلافات پیدا ہو چکے…

33 minutes ago

اے ایم یو اسٹوڈنٹس یونین کی بحالی کے مطالبے کی حمایت، سپریم کورٹ کے ایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان نے طلباء کے دھرنے اور بھوک ہڑتال کو حق بجانب قرار دیا

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے سابق صدراورسپریم کورٹ کے ایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان…

10 hours ago

Slap Case Delhi: ’یہ دیش تمہارے پِتا جی کا نہیں…‘ پرویش ورما پر برسے اروند کیجریوال، گرفتاری کا کیا مطالبہ

عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے پرویش ورما کی گرفتاری کا مطالبہ…

10 hours ago