قومی

Congress releases 40 Campaigners List: کانگریس نے ایم پی انتخابات کے لیے جاری کی 40 اسٹار کمپینرز کی فہرست، ان بڑے چہروں کو ملی جگہ

Congress releases 40 Campaigners List: کانگریس نے مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات کے لیے 40 بڑے چہروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ ان اسٹار مہم چلانے والوں میں سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ، دگ وجے سنگھ، ملکارجن کھڑگے، سونیا گاندھی، راہل گاندھی، پرینکا گاندھی، کے سی وینوگوپال، اشوک گہلوت، سچن پائلٹ کے نام شامل ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ کمل ناتھ کے بیٹے نکول ناتھ کا نام اس فہرست میں ہے لیکن دگ وجے سنگھ کے بیٹے جے وردھن سنگھ کا نام اسٹار مہم چلانے والوں کی فہرست میں شامل نہیں ہے۔ اس کے علاوہ کانگریس نے کانتی لال بھوریا، بھوپیش بگھیل، جیتو پٹواری، کنہیا کمار، عارف مسعود کو بھی انتخابی مہم کے لیے میدان میں اتارا ہے۔ فہرست یہاں دیکھیں-

بی جے پی نے بھی 40 رہنماؤں کے نام کیے تھے جاری

آپ کو بتاتے چلیں کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے بھی ایم پی اسمبلی انتخابات کے لیے 40 اسٹار کمپینرز کے نام جاری کیے ہیں۔ ان میں وزیر اعظم نریندر مودی، اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور آسام کے وزیر اعلی ہمنت بسوا شامل ہیں۔ جبکہ سابق وزیر اعلیٰ اوما بھارتی یا رکن پارلیمنٹ سادھوی پرگیہ ٹھاکر کا نام اس فہرست میں نہیں رکھا گیا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

UP News: موہن بھاگوت کے بیان پر اکھلیش یادو نے کہا – اگر وہ سی ایم کو ایک کال بھی کریں تو تنازع نہیں ہوگا

سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے…

9 minutes ago

Vinod Kambli health update: سابق بھارتی بلے باز ونود کامبلی کی طبیعت پھر سے ہوئی خراب، اسپتال میں ہوئے داخل

ونود کامبلی نے 1991 میں ہندوستان کے لیے ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔…

11 minutes ago

UP Politics: وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کرنا آرایل ڈی کے لیڈران کو پڑا بھاری! جینت چودھری نے کی کارروائی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…

2 hours ago

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

3 hours ago