قومی

Congress on Anantnag Encounter: بی جے پی دفتر میں جی-20 کے جشن پر کانگریس نے بولا حملہ، کہا- ”کشمیر میں جوانوں کی شہادت… اور بی جے پی دفتر میں بادشاہ کے لئے جشن کی محفل“‘‘

Congress on Anantnag Encounter: کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں دہشت گردوں کے ساتھ تصادم میں فوج کے کرنل، میجر اور جموں وکشمیر پولیس کے ڈی ایس پی کی شہادت سے متعلق کانگریس نے وزیراعظم نریندر مودی پر بڑا حملہ کیا ہے۔ پارٹی ترجمان پون کھیڑا نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر لکھا، ”آج جس وقت سرحد پر ہماری فوج کے تین افسران کے شہید ہونے کی مایوس کن خبریں آرہی تھیں، اسی وقت بی جے پی ہیڈ کوارٹر میں بادشاہ کے لئے جشن کی محفل سجی تھی۔ چاہے کچھ بھی ہوجائے، وزیراعظم اپنی واہ واہی کو ٹال نہیں سکتے۔‘‘

اس سے قبل منگل کو وزیر اعظم نریندر مودی نے وزارت داخلہ میں ان افسر اورملازمین سے ملاقات کی تھی، جنہوں نے جی-20 کے کامیاب انعقاد میں بڑا کردار نبھایا تھا۔ وزیراعظم نے ان کی محنت کی سراہنا بھی کی تھی۔

وزیراعظم مودی کے استقبال میں بی جے پی دفترمیں جشن تقریب

دراصل، جی-20 کے کامیاب انعقاد سے متعلق بی جے پی کے نیشنل ہیڈ کوارٹر میں بدھ کی شام وزیراعظم مودی کی استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔ پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا نے وزیراعظم مودی کا استقبال کیا۔ اس دوران کئی مرکزی وزرا اور اراکین پارلیمنٹ موجود تھے۔ وزیراعظم مودی کے استقبال کے لئے نعرے بازی کی گئی اور پارٹی میں جشن کا ماحول تھا، جسے لے کرکانگریس نے سوال کھڑے کئے ہیں۔

کشمیر کے اننت میں شہید ہوئے یہ اعلیٰ افسران

جموں وکشمیر کے اننت ناگ میں دہشت گردوں نے جوانوں پر تب گولیاں برسا دیں، جب وہ سرچ آپریشن چلا رہے تھے۔ دہشت گردوں کے حملے میں کرنل من پریت سنگھ، میجرآشیش دھونیک اور ڈی ایس پی ہمایوں بھٹ شہید ہوگئے۔ کرنل من پریت کی تعیناتی 19 قومی رائفلس میں کی گئی تھی اور وہ کمانڈنگ آفیسرتھے۔ سال 2020 کے بعد سے وہ جموں وکشمیرمیں تعینات تھے۔ قومی رائفل کے ایک افسرنے کہا، ”اننت ناگ تصادم میں جموں وکشمیر پولیس کے ایک افسرکی بھی جان چلی گئی ہے۔“

  بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

CJI DY Chandrachud: سی جے آئی کے والد کو ڈر تھا کہ کہیں ان کا بیٹا طبلہ بجانے والا بن جائے، جانئے چندرچوڑ کی دلچسپ کہانی

چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ والدین کے اصرار پر موسیقی سیکھنا شروع کی۔ انہوں…

3 hours ago