نئی دہلی: پارلیمنٹ کے مانسون سیشن میں آپریشن سندورپرآج بحث ہو رہی ہے۔ اس درمیان کانگریس رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے مرکزی حکومت کوگھیرا۔ حالانکہ انہوں نے پہلگام میں مارے گئے لوگوں کوہندوستانی بتایا، تولوک سبھا میں برسراقتدارکی طرف سے ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔ بی جے پی اراکین پارلیمنٹ نے مارے گئے لوگوں سے متعلق کہا کہ وہ ہندوتھے، لیکن پرینکا گاندھی مسلسل دوہراتی رہیں کہ وہ ہندوستانی تھے۔
پرینکا گاندھی نے کہا کہ بیسرن وادی میں 25 ہندوستانیوں کوماردیا گیا ہے۔ ان کے لئے کوئی سیکورٹی نہیں تھی۔ اس دوران بی جے پی اراکین پارلیمنٹ نے انہیں ٹوکتے ہوئے کہا کہ وہ ہندوتھے۔ برسراقتدارکی طرف سے ہندو-ہندوکے نعرے لگائے گئے، جبکہ اپوزیشن نے بھارتیہ-بھارتیہ (ہندوستانی-ہندوستانی) کے نعرے لگائے۔ وہیں، لوک سبھا میں پرینکا گاندھی نے مارے گئے سبھی 25 لوگوں کے نام گنائے۔
پرینکا گاندھی نے کہا- ”میں ان کا درد سمجھتی ہوں…“
کانگریس رکن پارلیمنٹ نے کہا، ”مرکزی وزیرداخلہ نے آج میری ماں کے آنسوؤں کے بارے میں بات کی۔ میں اس کا جواب دینا چاہتی ہوں۔ میری ماں کے آنسوتب بہے تھے، جب دہشت گردوں نے میرے والد کومارڈالا تھا۔ آج جب میں ان 26 لوگوں (پہلگام حملہ کے متاثرین) کے بارے میں بات کرتی ہوں، توایسا اس لئے ہے کیونکہ میں ان کا درد سمجھتی ہوں۔“ انہوں نے حکومت کو گھیرتے ہوئے کہا، ”ملک کی قیادت صرف حصولیابیوں کا کریڈٹ لینے سے مضبوط نہیں ہوتا ہے۔ یہ سونے کا نہیں کانٹوں کا تاج ہے۔“
پرینکا گاندھی نے وزیراعظم کوغیرذمہ دارقراردیا
کانگریس لیڈرپرینکا گاندھی نے کہا، ”ملک کی تاریخ میں یہ پہلی بارہوا، جنگ ہوتے ہوتے ہی رک گئی۔ اس رکاوٹ کا اعلان ہماری حکومت یا فوج نہیں کرتی بلکہ امریکہ کے صدرکرتے ہیں۔ یہ ہمارے وزیراعظم صاحب کی غیرذمہ داری کی سب سے بڑی علامت ہے۔” انہوں نے کہا، ”بیسرن وادی کا راستہ آسان نہیں ہے۔ جنگل اورپہاڑوں کے درمیان سے جانا پڑتا ہے۔ وہاں کئی خاندان پہنچے۔ موسم سہانا تھا۔ شبھم دویدی کی اہلیہ نے کہا، جب دہشت گردوں نے چن چن کرمارا، تب ایک بھی سیکورٹی اہلکارنہیں نظرآیا۔” پرینکا گاندھی نے مزید کہا، ”بھارت سرکارنے ٹی آرایف کو2023 میں دہشت گرد تنظیم مانا۔ یہ پہلے ہی حملہ کرچکے تھے۔ ٹی آرایف نے ہندوستان میں 2020 میں کل 41 حملے کئے۔ پاکستان میں حملے کا منصوبہ بنا، لیکن ہمیں پتہ ہی نہیں چلا۔ یہ ہماری ایجنسیوں کی ناکامی ہے۔”
بھارت ایکسپریس اردو۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے سابق صدراورسپریم کورٹ کے ایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان…
تقریب کے آغاز میں ڈاکٹر محمد اکمل نے تعارفی کلمات پیش کرتے ہوئے جامعہ ملیہ…
راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ…
ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ سوگت رائے نے ایس آر ایف ٹی آئی میں ہوئی…
عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے پرویش ورما کی گرفتاری کا مطالبہ…
ایران امریکہ کشیدگی: آئی آر جی سی نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے…