قومی

Congress MP Imran Pratapgarhi On Waqf Act 2025: جمہوریت تکبرسے نہیں، قانون کی کتاب سے چلتی ہے: وقف قانون سے متعلق عمران پرتاپ گڑھی کا مودی حکومت پر بڑا حملہ

 نئی دہلی: پٹنہ کے تاریخی گاندھی میدان میں انسانوں کے امنڈتے ہوئے سیلاب نے مرکزی حکومت کے نئے قانون وقف کویکسرمسترد کرتے ہوئے کہا کہ جب تک حکومت اس قانون کوواپس نہیں لے لیتی، ہماری تحریک مستقل مظبوطی کے ساتھ جاری رہے گی کیونکہ یہ وقف ایکٹ غیر دستور ی، اقلیت دشمن اور آڑ ٹیکل 13؍14؍25؍26 اور 300 اے کے خلاف ہے۔ 29 جون کو’’وقف بچاؤ دستوربچاؤ کانفرنس‘‘پٹنہ کے گاندھی میں منعقد ہوا، جس میں رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی بھی شامل ہوئے۔ عوامی جم غفیرسے خطاب کرتے ہوئے عمران پرتاپ گڑھی نے کہا ’’آپ کوایک چیزذہن میں رکھنا ہوگا کہ یہ وقف قانون جو لوک سبھا میں آیا، اس کی حمایت میں اگر288 ووٹ پڑے، لیکن اس بل کی مخالفت میں لوک سبھا میں ہی 232 ووٹ پڑے۔ لوک سبھا میں مسلم ممبرپارلیمنٹ صرف 24 ہیں تو200 سے زائد ووٹ اس ملک کے ہندو، دلت، سکھ بھائیوں نے اس بل کے خلاف ووٹ کیے تھے۔ تمام ممبران پارلیمنٹ کہہ رہے تھے کہ ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ یہی ہمارے ملک ہندوستان کی گنگا جمنی تہذیب ہے۔

ڈاکٹرامبیڈکر کی کتاب سے چلے گا ملک
ممبر پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی نے مزید کہا کہ یہ ملک صرف نریندرمودی کی جاگیرنہیں ہے، یہ ملک ہندوستان کے ہرانسان کا ہے۔ ہم اپنے آبا واجداد کی زمینوں، خانقاہوں، عبادت گاہوں اورقبرستان کو بچانے کے لئے جوقربانی ضروری ہوگی وہ قربانی دیں گے۔ چاہے اس کیلئے ہم سبھی کوسڑکوں پربیٹھنے کی ضرورت پڑے گی تو سڑکوں پر بھی بیٹھیں گے۔ ممبر پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی نے کہا کہ میں حکومت سے کہنا چاہتا ہوں کہ جمہوریت اکڑسے نہیں چلتی، جمہوریت قانون کی کتاب سے چلتی ہے یہ جو قانون ہے جس کوڈاکٹربھیم راؤ امبیڈکرصاحب نے اپنے خون پسینے سے لکھا تھا اس کتاب سے ملک چلے گا، کسی کی اکڑ اورضد سے نہیں چلے گا مودی جی۔ آپ کویہ سمجھنا پڑے گا کہ آپ ہماری حمایت میں جو بل لے کرآئے ہیں، ہمیں پتہ ہے وہ ہماری حمایت میں نہیں ہماری بربادی کا سامان لے کرآئے ہیں، آپ کی شازش، منشا کوہم سمجھتے ہیں، اس لئے ہم اس بل کے خلاف کھڑے ہیں۔

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی تجویز پر امارت شرعیہ نے بلائی کانفرنس
آپ کوبتادیں کہ آل انڈ یا مسلم پرسنل لا بورڈ کی تجویزاورتمام ملی جماعتوں کے مشترکہ تعاون سے امارت شرعیہ بہاراوڈیشہ، جھارکھنڈ ومغربی بنگال کی قیادت میں29 جون کو’’وقف بچاؤ، دستوربچاؤ کانفرنس‘‘ پٹنہ کے گاندھی میدان میں منعقد ہوئی، جوحسب توقع پوری طرح کامیاب رہی۔ اس میں بہار، اڈیشہ، جھارکھنڈ اورمغربی بنگال کے مسلمانوں نے بالعموم اورملک بھرکے عوام نے حصہ لیا، جس میں ہرطبقہ اورہرجماعت کے افراد شامل تھے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق یہ مجمع لاکھوں کا رہا ہوگا، پٹنہ کا گاندھی میدان اپنی تمام تروسعت کے باوجود مسلمانوں کے امنڈتے ہوئے سیلاب کے سامنے تنگ دامنی کا شکوہ کرتا نظرآیا۔

مختلف سیاسی پارٹیوں کے لیڈران نے کی شرکت

اس تاریخ سازعظیم الشان کانفرنس سے ملک کےممتاز ملی قائدین مختلف مکاتب و فکر و خیال کے اصحاب فکرودانش اورسیکولراتحادی پارٹیوں کے قدآورسیاسی لیڈران و و ممبران پارلیمان نے اپنے بیانات میں واضح کیا کہ ہندوستان کی سیاسی تاریخ میں شاید ہی کوئی ایسا دور آیا ہوجیسا کہ آج ہے جب سے مرکزمیں بی جے پی برسر اقتدارآئی ہے، اس وقت سے تمام اقلیتی طبقے شدید اضطراب میں مبتلا ہیں، یہ حکومت ہندوستان سے اعلیٰ انسانی واخلاقی اقدارکومٹانے اور یہاں کی تہذیبی اورثقافتی ورثے کو ختم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ دراصل وہ اس راہ سے ملک کے دستوری ڈھانچے کوختم کرنا اوریہاں کے آئین کوبدلنا چاہتی ہے، لہٰذ اگرہم سب مل جل کرایک بن کررہیں اورمل کرکام کریں توبی جے پی کواس کے مقاصد میں کبھی کامیابی نہیں ملے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Riyadh Airport Attack: سعودی عرب کے ریاض ایئرپورٹ پر بھیانک حملہ، 12 افراد ہلاک، 300 سے زائد زخمی، 11 ہندوستانی بھی متاثر

ریاض کے کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملے میں بھاری جانی نقصان کی…

8 hours ago

LG Dr. Dinesh Sharma: شری وجئے پورم میں پہلی بار ڈانڈیا مہوتسو کا انعقاد، لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے کی شرکت

انڈمان و نکوبار جزائر کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے شاردیہ نوراتری کے مبارک…

8 hours ago

LG Inaugurated MT IRIS: انڈمان و نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر نے انڈین آئل کے نئے بارج ’ایم ٹی آئرس‘ کا کیا افتتاح

دور دراز جزائر تک ایندھن کی محفوظ اور قابل اعتماد فراہمی کو ملے گی تقویت،…

8 hours ago

LPU Student Suicide: پنجاب، ایل پی یو کے طالب علم کی خودکشی، پی جی کے کمرے میں پنکھے سے لٹکی ملی لاش، علاقے میں ہلچل

جالندھر میں واقع لوولی پروفیشنل یونیورسٹی (ایل پی یو) کے 21 سالہ طالب علم کی…

8 hours ago