قومی

Congress MLA Sukhpal Singh Khaira arrested for drug smuggling: منشیات اسمگلنگ کے الزام میں کانگریس ایم ایل اے گرفتار، عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے درمیان مزید تلخی کا امکان

نئی دہلی: پنجاب پولیس نے کانگریس ایم ایل اے سکھ پال سنگھ کھیرا کو آج یعنی جمعرات کے روز گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق سکھ پال سنگھ پر منشیات کی اسمگلنگ کا الزام ہے۔ پنجاب پولیس نے سکھ پال کی گرفتاری کے لیے علی الصبح خصوصی آپریشن شروع کیا۔ اس آپریشن کے تحت پنجاب پولیس کی ایک ٹیم کھیرا کے گھر پہنچ گئی۔ پولیس 2015 میں نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکو ٹراپک سبسٹینس (این ڈی پی ایس) ایکٹ کے تحت درج ایک پرانے کیس کے سلسلے میں چھاپہ مارنے کے لیے فاضلکا کے جلال آباد پہنچی تھی۔

بین الاقوامی گروہ کی حمایت کا الزام

کھیرا کے خلاف بنیادی الزامات میں اسمگلروں کے ایک بین الاقوامی گینگ کی حمایت اور پناہ دینا اور منشیات کے اسمگلروں سے مالی فائدہ اٹھانا شامل ہے۔ تحقیقاتی ایجنسی کی چارج شیٹ کے مطابق کھیرا نے جو بھی رقم لی وہ مبینہ طور پر جائیدادیں خریدنے کے لیے استعمال کی گئی۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ 2014 اور 2020 کے درمیان، کھیرا نے مبینہ طور پر اپنے اور اپنے خاندان کے افراد پر 6 کروڑ 5 لاکھ روپے سے زیادہ خرچ کیے، جو ان کی اعلان کردہ آمدنی سے زیادہ تھی۔

گرفتاری سے پہلے فیس بک لائیو ہوئے کھیرا

موصولہ اطلاعات کے مطابق جب پولیس ان کے گھر پہنچی تو کانگریس لیڈر فیس بک لائیو کر رہے تھے۔ ویڈیو میں کھیرا پولیس سے بحث کرتے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں، ایک پولیس افسر، ڈی ایس پی اچرو رام شرما، کھیرا کو بتاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں کہ منشیات کی اسمگلنگ کے پرانے معاملے میں ایک ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی ہے۔ اس ویڈیو میں، کھیرا کو پنجاب حکومت کے خلاف نعرے لگاتے اور پنجاب حکومت کے خلاف مردآباد کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ اس کے بعد پولس انہیں اپنی تحویل میں لے رہی ہے۔

انڈیا اتحاد پر پڑ سکتا ہے اثر

واضح رہے کہ کھیرا کی گرفتاری کے بعد AAP اور کانگریس کے تعلقات میں مزید تلخی آنے کا امکان ہے۔ اس کا اثر انڈیا اتحاد پر بھی پڑ سکتا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ کانگریس اور عام آدمی پارٹی انڈیا اتحاد میں اہم پارٹیاں ہیں۔ کانگریس کی ریاستی اکائی نے پنجاب میں AAP کے ساتھ کسی بھی قسم کے اتحاد یا سیٹوں کی تقسیم کی مخالفت کی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

جے ڈی یو-ٹی ڈی پی کومولانا ارشد مدنی کا انتباہ، مسلمانوں کے پیٹھ میں خنجرنہیں ماریں چندرا بابونائیڈواورنتیش کمار

جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا ارشدمدنی نے آندھرا اوربہارکے وزرائے اعلیٰ کوکھلے لفظوں میں یہ باور…

11 hours ago

Sambhal Violence News: سنبھل تشدد معاملے میں شاہی جامع مسجد کے صدر گرفتار، پولیس نے کہا- ان کا رول ٹھیک نہیں

سنبھل میں کل ہوئے تشدد کے بعد آج صورتحال قابو میں ہے۔ یہاں پرانٹرنیٹ بند…

12 hours ago