Rahul Gandhi: کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو مودی سرنام پر تبصرہ کرنے کی سزا کے بعد سے ملک بھر میں کانگریس اس کے خلاف احتجاج کر رہی ہے۔ ادھر تمل ناڈو کانگریس کے ایک لیڈر نے ایک متنازعہ بیان دیا ہے۔ انہوں نے راہل گاندھی کو سزا سنانے والے جج کو براہ راست دھمکی دی ہے۔ تمل ناڈو کانگریس کے رہنما نے کہا کہ ‘جب ان کی حکومت اقتدار میں آئے گی تو راہل گاندھی کی سزا پر فیصلہ دینے والے جج کی زبان کاٹ دی جائے گی’۔
کانگریس لیڈر کے اس بیان کی سخت مخالفت کی جارہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ تاہم ابھی تک اسے گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ کیس کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ بتادیں کہ گجرات کے سورت میں واقع جسٹس ایچ ورما کی سی جے ایم عدالت نے راہل گاندھی کو دو سال کی سزا سنائی تھی۔
‘آپ کون ہوتے ہیں ہمارے لیڈر کو جیل بھیجنے والے’؟
ڈنڈیگل، تمل ناڈو میں، پارٹی کی ایس سی/ایس ٹی یونٹ نے جمعرات (6 اپریل) کو راہل گاندھی کو سزا سنائے جانے کے سلسلے میں مظاہرہ کیا۔ دریں اثنا، ڈنڈیگل کے کانگریس ضلع صدر منیکاندن نے کہا، “23 مارچ کو، سورت کی عدالت کے جج نے ہمارے لیڈر کو دو سال قید کی سزا سنائی۔ سنو جسٹس ورما، جب کانگریس کی حکومت آئے گی تو ہم آپ کی زبان کاٹ دیں گے۔ آپ کون ہوتے ہیں ہمارے لیڈر کو جیل بھیجنے والے؟
یہ بھی پڑھیں- Rahul Gandhi On Adani: کانگریس چھوڑنے والے لیڈران کو راہل گاندھی نے اڈانی سے جوڑا، کانگریس لیڈر کے ٹوئٹ سے مچ گیا ہنگامہ
کیا ہے سارا معاملہ؟
2019 کے لوک سبھا انتخابات کے وقت راہل گاندھی نے مودی سرنام پر تبصرہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ مودی سرنام کے سب چور کیوں ہیں؟ جس کے بعد ان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کیا گیا۔ اس معاملے کی سماعت کرتے ہوئے سورت کی ایک عدالت نے انہیں دو سال قید کی سزا سنائی، جس کے بعد وہ لوک سبھا کی رکنیت سے ہاتھ دھو بیٹھے اور پھر ان سے ان کا بنگلہ بھی چھین لیا گیا۔ اس کے بعد سے کانگریس ملک بھر میں احتجاج کر رہی ہے۔
-بھارت ایکسپریس
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…