قومی

Sajjan Kumar Death News: کانگریس کے سابق رکن پارلیمنٹ سجن کمار کا انتقال، 1984 کے سکھ مخالف فسادات میں تہاڑجیل میں کاٹ رہے تھے عمرقید کی سزا

نئی دہلی: 1984 کے سکھ مخالف فسادات کے معاملے میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے کانگریس کے سابق رہنما اور رکن پارلیمنٹ سجن کمار کا 84 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ وہ گزشتہ تقریباً 7 سال سے دہلی کی تہاڑ جیل میں قید تھے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق انہیں دہلی کے صفدرجنگ اسپتال لایا گیا، جہاں انہیں مردہ قراردیا گیا۔

سجن کمار کو 1984 کے سکھ مخالف فسادات سے متعلق ایک معاملے میں دہلی ہائی کورٹ نے 17 دسمبر 2018 کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ انہوں نے ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا، لیکن عدالت نے ان کی اپیل مسترد کردی۔ 27 اپریل 2022 کو انہیں فسادات سے متعلق ایک معاملے میں ضمانت مل گئی تھی، تاہم ایک دوسرے معاملے میں سزا یافتہ ہونے کی وجہ سے وہ جیل سے باہر نہیں آ سکے اور تہاڑ جیل میں ہی قید رہے۔

7 سال سے تہاڑجیل میں تھے سجن کمار

سجن کمارگزشتہ 7 برس سے دہلی کی تہاڑ جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے تھے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق انہیں صفدرجنگ اسپتال لایا گیا، لیکن اس وقت تک ان کی موت ہوچکی تھی۔ اپریل 2026 میں سجن کمارنے اپنی بیماراہلیہ سے ملاقات کے لیے سپریم کورٹ سے ضمانت کی درخواست کی تھی، تاہم عدالت نے انہیں ضمانت دینے سے انکار کردیا تھا۔

1984 کے فسادات میں عمر قید کی سزا

کانگریس کے سابق رہنما سجن کمار کو 1984 کے سکھ مخالف فسادات سے متعلق معاملے میں قصوروارقراردیا گیا تھا۔ عدالت نے انہیں جسونت سنگھ اوران کے بیٹے تروندیپ سنگھ کے قتل میں کردارادا کرنے اوربھیڑکوان کے خاندان کونشانہ بنانے کے لیے اکسانے کا مجرم قراردیا تھا۔ سجن کمارتین مرتبہ رکن پارلیمنٹ رہ چکے تھے۔ عدالت کی جانب سے فسادات کے معاملے میں عمر قید کی سزا سنائے جانے کے بعد انہوں نے کانگریس کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

LPG Subsidy New Rules: ایل پی جی گیس بکنگ میں تبدیلی، یکم اکتوبر سے نئے اصول نافذ، سبسڈی کے لیے کرنا ہوگا یہ کام

یکم اکتوبر سے سبسڈی والے گھریلو ایل پی جی ری فل کی بکنگ کے لیے…

4 hours ago

JDU Internal Rift: جے ڈی یو میں اننت سنگھ اور نیرج کمار آمنے سامنے، پٹنہ گریجویٹ نشست پر بڑھا تنازع

اننت سنگھ نے نیرج کمار کے خلاف کھل کر محاذ کھولا، آزاد امیدوار انوج سنگھ…

5 hours ago

Andaman Tourism Vision: انڈمان کے سیاحتی شعبے کو نئی سمت دینے کی تیاری، قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے تیار ہوگا وژن ڈاکیومنٹ

لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ انڈمان نکوبار میں نئے سیاحتی مراکز تیار…

5 hours ago

Bharat Express Urdu Conclave: پاکستان نے گرچہ اردو کو اپنی زبان بنایا، لیکن اس کی جائے پیدائش اور اس کا خمیر ہندوستانی ہے: کرن رجیجو

بھارت ایکسپریس کے اردو صحافت کانکلیو میں مرکزی وزیر کرن رجیجو نے اردو کو محبت…

5 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: ملک کو اپنے کھلاڑیوں پر فخر ہے، وہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار کامیابی حاصل کریں: پی ایم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ آئچی-ناگویا میں…

5 hours ago