قومی

Manipur Violence: کانگریس کا مودی حکومت پر نشانہ، جے رام رمیش نے کہا، عوام کی پریشانیوں سے وزیر اعظم کو کوئی سروکار نہیں

کانگریس نے ایک بار پھر تشدد سے متاثر منی پور میں فائرنگ سے نو افراد کی ہلاکت کے معاملہ پر مرکز کی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سابق مرکزی وزیر جے رام رمیش نے کہا کہ شمال مشرقی ریاست کے لوگوں کا دکھ ملک کا دکھ ہے، لیکن اس معاملہ پر وزیر اعظم مسلسل خاموش ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ منی پور کے لوگوں پر ظلم و ستم مسلسل جاری ہے۔ ان کی تکلیف ملک کی تکلیف کے مماثل ہے، لیکن وزیر اعظم خاموشی اختیار کر رہے ہیں ۔  جے رام رمیش نے مزید کہا کہ وزیر داخلہ کا دورہ اور آسام کے وزیر اعلی کی  مداخلت کا کوئی خاص اثر نہیں ہو رہا ہے۔

عسکریت پسندوں نے نو افراد کو گولی مارکر ہلاک کردیا

منی پور کے کھملوک گاؤں میں مشتبہ عسکریت پسندوں کے حملے میں کم از کم 11 افراد کے ہلاک اور 23 دیگر کے زخمی  ہوئے ہیں ۔ ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ بھاری ہتھیاروں سے لیس عسکریت پسندوں نے منگل کی رات دیر گئے خاملوک گاؤں پر حملہ کیا اور گاؤں والوں پر  ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ کی، جس سے نو افراد موقع پر ہی ہلاک اور خواتین سمیت 25 دیگر زخمی ہو گئے۔

 منی پور 3 مئی سے  ذات پات کے تشدد سے لرز اٹھا ہے، جس میں 120 اب تک  سے زیادہ  افراد ہلاک اور 350 سے زیادہ لوگ زخمی ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ ہزاروں مکانات، بڑی تعداد میں نجی اور سرکاری گاڑیوں اور املاک کو نقصان پہنچا ہے

اہم بات یہ ہے کہ اس سے پہلے بھی عسکریت پسندوں نے چار افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا ۔ منی پور میں پچھلے کئی مہینوں سے تشدد بپا ہے ، تشدد کے ان واقعات پر قابو پانے کے   لئے فوج، مقامی پولیس اور آسام رائفلز کے جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ حال ہی میں وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی امپھال کا دورہ کیا تھا۔ جہاں انہوں نے فوج کے افسران کے علاوہ حکومت سے بھی ملاقات کی۔ وزیر داخلہ نے  صورتحال کا جائزہ بھی لیا۔ دوسری جانب فوج نے بھی کہا ہے کہ حالات آہستہ آہستہ معمولات پر آ رہے ہیں۔ وزیر داخلہ نے میتی اور کوکی برادریوں کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Delhi High Court: اناؤ کیس کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ نے دی عبوری ضمانت

دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…

2 hours ago

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

2 hours ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

3 hours ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

3 hours ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

3 hours ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

4 hours ago