قومی

Congress Observers Assembly Elections 2023: انتخابی ریاستوں کے لئے کانگریس نے نامزد کئے آبزرور، ڈی کے شیو کمار سمیت ان لیڈران کو ملی ذمہ داری

Congress Appoints Observers for Assembly Elections 2023 Results: انتخابی ریاست مدھیہ پردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ اورتلنگانہ کے نتائج کے اعلان سے پہلے ہی کانگریس نے اراکین اسمبلی کی میٹنگ کے لئے اورحکمت عملی تیار کرنے کے لئے ہفتہ (2 دسمبر) کو آبزرور کی تقرری کردی ہے۔

ریاست میں آبزرور کی ذمہ داری بھوپیندر سنگھ ہڈا، مدھوسودن مستری، مکل واسنک اورشکیل احمد خان کو دی گئی ہے۔ وہیں تلنگانہ میں ذمہ داری کرناٹک کے نائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمار، دیپ داس منشی، ڈاکٹراجوئے کمار، کے مرلی دھرن اور کے جے جارج کو دی گئی ہے۔

چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش میں کسے ملی ذمہ داری؟

کانگریس نے چھتیس گڑھ میں آبزرور کے طورپراجے ماکن، رمیش چینی تھلا اورپریتم سنگھ کو نامزد کیا ہے۔ وہیں اس کے علاوہ مدھیہ پردیش میں پارٹی نے رکن پارلیمنٹ ادھیر رنجن چودھری، پرتھوی راج چوہان، راجیو شکلا اور چندرکانت ہنڈورے کو ذمہ داری سونپی ہے۔

کانگریس نے کہی یہ بڑی بات

کانگریس لیڈر اجے ماکن نے اس درمیان رائے پور میں کہا کہ ہماری ہی جیت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کل ووٹوں کی گنتی ہے۔ کانگریس کی سبقت بی جے پی پر 10 فیصدی سے زیادہ ہوگی۔ یہی وجہ ہے کہ سبھی ایگزٹ پول کانگریس کو جتا رہے ہیں۔

  -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

UP Politics: وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کرنا آرایل ڈی کے لیڈران کو پڑا بھاری! جینت چودھری نے کی کارروائی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…

46 minutes ago

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

2 hours ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

2 hours ago