قومی

Amit Shah targets congress on caste census: کانگریس اور اس کے اتحادیوں نے دہائیوں تک اقتدار میں رہتے ہوئے ذات پات کی مردم شماری کی مخالفت کی: امت شاہ

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا نے بدھ کے روز کہا کہ آنے والی مردم شماری میں ذات پات کو شامل کرنے کے فیصلے نے سماجی مساوات اور ہر طبقے کے حقوق کے تئیں مضبوط وابستگی کا پیغام دیا ہے۔ امت شاہ نے کانگریس پر کئی دہائیوں تک اقتدار میں رہتے ہوئے ذات پات کی مردم شماری کی مخالفت کرنے اور اپوزیشن میں رہتے ہوئے اس پر سیاست کرنے کا الزام لگایا۔

امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ایک پوسٹ میں کہا، ’’سماجی انصاف کے لیے پرعزم مودی حکومت نے آج ایک تاریخی فیصلہ لیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں آج ہونے والی سی سی پی اے میٹنگ میں آنے والی مردم شماری میں ذات پات کی گنتی کو شامل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سماجی مساوات اور ہر طبقہ کے حقوق کے تئیں مضبوط عزم کا پیغام دیا گیا ہے۔‘‘

شاہ نے کہا، ’’کانگریس اور اس کے اتحادیوں نے اقتدار میں رہتے ہوئے کئی دہائیوں تک ذات پات کی مردم شماری کی مخالفت کی اور اپوزیشن میں رہتے ہوئے اس پر سیاست کی۔ یہ فیصلہ تمام معاشی اور سماجی طور پر پسماندہ طبقات کو بااختیار بنائے گا، شمولیت کو فروغ دے گا اور محروموں کی ترقی کے لیے نئی راہیں ہموار کرے گا۔‘‘

دوسری جانب بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا نے ایکس پر کہا، ’’وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی کابینہ نے مردم شماری میں ذات پات کی بنیاد پر مردم شماری کو شامل کرنے کا تاریخی فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ معاشی، سماجی اور تعلیمی طور پر پسماندہ ذاتوں کو مرکزی دھارے میں لانے اور طویل عرصے سے اپنے حقوق سے محروم لوگوں کو ان کا وقار واپس لوٹانے کے نقطہ نظر سے بہت اہم ہے۔ کانگریس نے طویل عرصہ تک ذاتوں کے درمیان عداوتیں بڑھا کر اور انہیں ووٹ بینک کا ذریعہ بنا کر انہوں نے اپنے سیاسی مفادات حاصل کیے ہیں۔ اقتدار میں رہتے ہوئے کانگریس نے ہمیشہ ذات پات کی مردم شماری کی مخالفت کی جس کا ثبوت یہ ہے کہ آزادی کے بعد آج تک ملک میں ذات پات کی مردم شماری نہیں ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت کا یہ بے مثال فیصلہ سماجی ہم آہنگی کے فروغ کے ساتھ ساتھ ہر طبقہ کی ترقی اور پسماندہ طبقات کی عزت میں اضافہ کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ میں پورے سماج کی بھلائی کے لیے اس تاریخی فیصلے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Flipkart-Amazon Sale 2026: فلیپ کارٹ اور ایمیزون کی سب سے بڑی تہوار سیل شروع، آئی فون سے لیپ ٹاپ اور ٹی وی تک بمپر آفرز

انڈین فیسٹیول 2026: فلیپ کارٹ بگ بلین ڈیز اور ایمیزون گریٹ انڈین فیسٹیول سیل شروع…

13 minutes ago

Demand CEC Resignation: ایس آئی آر معاملہ، چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ، 10 اکتوبر کے احتجاج میں نوجوانوں سے شرکت کی اپیل

انڈین مسلمز فار سول رائٹس کے چیئرمین، 51 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی آف انڈین مسلمز کے…

17 minutes ago

Akhilesh challenges Yogi Adityanath: ’بی جے پی کو ایودھیا سے نہیں مل رہا امیدوار‘، اکھلیش یادو کا یوگی آدتیہ ناتھ کو چیلنج- خود لڑ کر دکھائیں

سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے ایودھیا کے دو روزہ دورے کے دوران بھاگوت کتھا…

37 minutes ago

Aircraft Crash Risk: تقریباً 20 سال میں 8,778 اموات، تقریباً 9 فیصد طیارہ حادثات میں پائلٹ کے کردار پر اٹھے سوال

ہوائی سفر وقت کے ساتھ پہلے سے زیادہ محفوظ ہوا ہے، لیکن پائلٹ کی جانب…

38 minutes ago

Top Govt. Jobs with Foreign Posting: سرکاری ملازمت بھی، بیرون ملک سفر بھی! جانیں کن ملازمتوں میں ملتی ہے سب سے زیادہ غیر ملکی پوسٹنگ

زیادہ تر لوگ سرکاری ملازمت کو صرف ملازمت کا تحفظ، مستقل آمدنی اور دیگر سہولتوں…

1 hour ago