کامرس اور صنعت کی وزارت کے محکمہ تجارت کے سکریٹری سنیل بارتھوال نے ہندوستان-برازیل تجارتی نگرانی میکانزم (ٹی ایم ایم) کی چھٹی میٹنگ کے لیے یکم اکتوبر سے 4 اکتوبر 2023 تک برازیل کا سرکاری دورہ کیا۔ ان کے ساتھ کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی) کی نمائندگی کرنے والے 20 کاروباری سرکردہ شخصیات کا ایک وفد بھی تھا۔ یہ دورہ دو طرفہ تجارت میں تیزی سے ترقی کے پس منظر میں ہو رہا ہے جو گزشتہ دو سالوں میں دوگنا ہو کر 16 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ اس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اس تیزی سے بڑھتے ہوئے تجارتی روابط کو مضبوط بنانا تھا۔
برازیل کے عہدیداروں کے ساتھ بات چیت کے دوران، کامرس سکریٹری نے ہندوستان کی جی20 صدارت کے دوران برازیل کی حمایت کے لئے ان کی تعریف کی اور برازیل کے جی20 کی صدارت سنبھالنے پر ہندوستان کی حمایت کے عزم سے آگاہ کیا۔ ہندوستانی وفد نے برازیل کی اہم تنظیموں بشمول کنفیڈریشن آف انڈسٹریز آف برازیل، دی کمرشل ایسوسی ایشن آف ساؤ پالو، فیڈریشن آف انڈسٹریز آف سٹیٹ آف ساؤ پالو (ایف آئی ای ایس پی) اور ریو ڈی جنیرو میں دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے امکانات کو فروغ دینے کے لیے اپنے مضبوط عزم کا مظاہرہ کر تے ہوئے صنعتوں کے ساتھ بات چیت، کاروباری میٹنگز اور نئے تجارتی مواقع کی تلاش کی ۔
2 اکتوبر 2023 کو، وفد نے مختلف تجارتی سہولت کاری کی سرگرمیوں میں حصہ لیا جس کا مقصد ہندوستان اور برازیل کے درمیان بڑھتے ہوئے تجارتی تعلقات کو فروغ دینا تھا۔ ساؤ پالو کی کمرشل ایسوسی ایشن کے ساتھ ایک نتیجہ خیز میٹنگ کے دوران ممکنہ تجارتی تعاون پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا گیا۔ اس دن کا اختتام برازیل میں کام کرنے والی ہندوستانی کمپنیوں کے ساتھ ایک باہم اثرپذیر سیشن کے ساتھ ہوا، جس میں کاروباری برادری کے اندر قریبی تعلقات کو فروغ دیا اور تجارت کو فروغ دینے کے نئے مواقع کی نشاندہی کی گئی۔
3 اکتوبر کو ایک ناشتے کی میٹنگ ہوئی، جس میں برازیل کی کمپنیوں کے ساتھ جنہوں نے ہندوستان میں سرمایہ کاری کی ہے، غیر ملکی سرمایہ کاروں کی مدد کے لیے ہندوستانی حکومت کے عزم کو اجاگر کیا۔ اس ملاقات میں تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پر بھی بات چیت ہوئی۔ بارتھوال نے برازیل میں معروف ایم آئی سی ای (ملاقات، ترغیبات، کانفرنسیں، اور نمائشیں) کمپنیوں کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کی اور ریاست ساؤ پالو کی صنعتوں کی فیڈریشن (ایف آئی ای ایس پی) کے ساتھ بات چیت کی، جو اس خطے میں ایک اہم صنعتی چیمبر ہے۔ 4 اکتوبر 2023 کو، کامرس سکریٹری نے برازیلیا میں فیڈریٹو ریپبلک آف برازیل کی غیرملکی تجارت کی سکریٹری محترمہ تاتیانا لاسرڈا پریزریز کے ساتھ انڈیا-برازیل تجارتی نگرانی کے طریقہ کار (ٹی ایم ایم) کی 6ویں میٹنگ کی مشترکہ صدارت کی۔ دونوں فریقوں نے دو طرفہ تجارت سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور اس کو مزید فروغ دینے کے لیے ایک روڈ میپ کا خاکہ پیش کیا۔
بارتھوال نے ترقی، برازیل کے صنعت، تجارت اور خدمات کے نائب وزیرعزت مآب مارسیو الیاس روزا کے ساتھ بھی جامع بات چیت کی۔جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی شراکت داری کو آگے بڑھانا تھا۔ کامرس سکریٹری کا یہ دورہ برازیل کی سرکردہ صنعتوں اور کنفیڈریشن آف نیشنل انڈسٹریز آف برازیل کے ممبران کے ساتھ بات چیت کے ساتھ اختتام پذیر ہوا جس میں ہندوستان کی متحرک اقتصادی ترقی بشمول ٹیکنالوجی کی منتقلی، سرمایہ کاری وغیرہ سے متعلق مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے برازیل کی صنعتوں کے رہنماؤں کو بڑھتی ہوئی سپلائی چین کا حصہ بننے کے لیے ہندوستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔ اس دورے کے دوران ہونے والی بات چیت اور مذاکرات سے ہندوستان-برازیل تجارتی تعلقات کے لیے امید افزا ترقی کا اشارہ ملتا ہے۔ ان مصروفیات نے مستقبل کے مکالموں کے لیے ایک مثبت ماحول قائم کیا ہے، جس میں تجارتی مواقع کی تلاش اور گلوبل ویلیو چینز کے ذریعے دو طرفہ انضمام کو مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…
ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…