اسٹینڈ اپ کامیڈین کنال کامرا نے پیر کے روز بمبئی ہائی کورٹ میں مہاراشٹرا کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے سے متعلق تبصروں کے لیے اپنے خلاف درج کی گئی پہلی معلوماتی رپورٹ کو منسوخ کرنے کی درخواست دائر کی ہے۔ 28 مارچ کو مدراس ہائی کورٹ نے اس معاملے میں کامرا کو عبوری پیشگی ضمانت دی تھی۔ اس پیشگی ضمانت کی مدت آج پیر کو ختم ہو گئی۔ جسٹس سارنگ کوتوال اور جسٹس ایس ایم موڈک پر مشتمل بمبئی ہائی کورٹ کی بنچ نے کامرا کی درخواست پر منگل کو فوری سماعت کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
واضح رہے کہ 23 مارچ کو کامیڈین نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں کامرا نے ہندی فلم کے ایک گانے کا طنزیہ ورژن پیش کرتے ہوئے ظاہری طور پر شندے پر تنقید کی تھی۔ کامرا نے مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے خلاف 2022 کی بغاوت اور مہاراشٹر میں آنے والے سیاسی بحران کا ذکر کرتے ہوئے شندے کو علامتی طور پر ’’غدار‘‘ قرار دیا تھا، تاہم کامرا نے شندے کا نام نہیں لیا تھا۔
اب تک کی گئی کارروائیاں
ممبئی پولیس نے کامرا کے خلاف ہتک عزت اور عوامی فساد سے متعلق بھارتیہ نیائے سنہتا کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا۔ پولیس نے کامیڈین کو دو سمن بھی بھیجے اور انھیں 31 مارچ کو پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا۔ کامرا نے ممبئی پہنچنے کے لیے سات دن مانگے لیکن پولیس نے اس کی درخواست مسترد کر دی۔ دریں اثنا کامرا کو مدراس ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت مل گئی۔ تاہم مدراس ہائی کورٹ کے حکم کے ایک دن بعد شندے سینا کے کارکنوں کی طرف سے درج کردہ شکایات کی بنیاد پر کامرا کے خلاف تین اضافی فرسٹ انفارمیشن رپورٹس درج کی گئیں۔ دی ہندو کی خبر کے مطابق پیر کو بمبئی ہائی کورٹ میں کارروائی کے دوران کامرہ کی نمائندگی کرنے والے سینئر ایڈوکیٹ نوروز سیروائی نے بنچ کو بتایا کہ کامیڈین کو کئی جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی ملی ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
ایرانی نیوز چینل پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی ڈرون کو ایران کے…
شمال مشرقی ایران کے شہر مشہد سے یہ طیارہ کرمان شاہ کے لیے روانہ ہوا…
یمن میں حوثی باغیوں نے سعودی حمایت یافتہ فورسز کے خلاف لڑائی کی ایک ویڈیو…
آئی ایم ڈی کے مطابق منگل (15 ستمبر) کو دہلی کے کچھ علاقوں میں بونداباندی…
وزیر اعظم نریندر مودی کے 25 سالہ عوامی خدمت کے سفر کے موقع پر 17…
یورپی کمیشن کی صدر نے سعودی عرب کے خلاف حوثی حملے کی مذمت کرتے ہوئے…