قومی

CM Yogi Listened To The Shiv Mahapuran Katha: رائے بریلی میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے پنڈت پردیپ مشرا سے سنی شیو مہاپوران کتھا

اونچاہار (رائے بریلی): رائے بریلی کے اونچاہار میں منعقد شری شیو مہاپوران کتھا میں اتوار کو عقیدت، آستھا اور سناتن چیتنا کا منظر دیکھنے کو ملا۔ کتھا کے مرکزی اسٹیج پر اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ پہنچے اور کتھا ویا س پنڈت پردیپ مشرا کی آواز میں شیو مہاپوران کتھا سنی۔ سامعین سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ غیر ملکی حملہ آوروں نے صدیوں تک بھارت کی ثقافت، تہذیب اور مذہبی مراکز کو تباہ اور کمزور کرنے کی ہر ممکن کوشش کی، لیکن وہ بھارت کے اٹوٹ عقیدے کو کبھی شکست نہیں دے سکے۔ انہوں نے کہا، ’’جب تک معاشرے میں ایسی کتھاؤں اور ست سنگ کی دھارا بہتی رہے گی، تب تک سناتن کی دھوج پتاکا کبھی جھکنے نہیں پائے گی۔‘‘

کابینی وزیر منوج پانڈے کی بھرپور تعریف

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کتھا کے منتظم اور خوراک و رسد کے کابینی وزیر منوج کمار پانڈے کے عزم، عقیدت اور لگن کی بھرپور تعریف کی۔ وزیر اعلیٰ نے اس عظیم الشان انعقاد کے لیے وزیر منوج پانڈے کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے مذہبی انعقاد نئی نسل کو اپنی جڑوں، اقدار اور سناتن ثقافت سے جوڑے رکھنے میں سنگ میل ثابت ہوتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ کافی دیر تک اسٹیج پر موجود رہے اور وزیر منوج پانڈے سے پُرخلوص گفتگو کرتے بھی نظر آئے۔ اس سے سیاسی حلقوں میں بھی ان کے بڑھتے اثر و رسوخ کے حوالے سے پیغام گیا۔

3 لاکھ افراد کی گنجائش والا پنڈال بھی پڑ گیا چھوٹا

کتھا کے دوران عقیدت مندوں کا ایسا سیلاب امڈ پڑا کہ گزشتہ تمام ریکارڈ پیچھے رہ گئے۔ 3 لاکھ سے زیادہ افراد کی گنجائش والا پنڈال بھی کم پڑ گیا اور بڑی تعداد میں عقیدت مند پنڈال کے باہر کھڑے ہوکر کتھا سنتے نظر آئے۔ کتھا ویا س پنڈت پردیپ مشرا نے کہا کہ شیو بھکتی انسان کے اندر خدمت، یقین اور ضبط نفس کی خصوصیات پیدا کرتی ہے۔

اہم شخصیات کی باوقار شرکت

اس مذہبی انعقاد میں مرکزی وزیر بی ایل ورما، کابینی وزیر راکیش سچان، ہائی کورٹ کے جسٹس رام منوہر نارائن مشرا، جسٹس پدم نارائن مشرا، بی جے پی ریاستی نائب صدر پرینکا راوت، قانون ساز کونسل کے رکن امیش دویدی، وزیر اعلیٰ کے مشیر اویناش اوستھی، رکن اسمبلی اشوک کمار، رکن اسمبلی سریندر چودھری سمیت انتظامیہ کے افسران اور بڑی تعداد میں معزز شخصیات موجود رہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Rahul Gandhi and Priyanka Detained: ووٹ چوری کے الزامات پر اپوزیشن کا احتجاج، راہل اور پرینکا گاندھی کو پولیس نے حراست میں لیا

ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا بڑا احتجاج، 300 سے زائد ارکان پارلیمنٹ نے…

1 hour ago

Kiren Rijiju Targets Rahul Gandhi: ’اب ڈرامہ بند کیجیے…‘، کرن رجیجو کا راہل گاندھی پر سخت حملہ، پی ایم مودی سے سیکھنے کا مشورہ

راہل گاندھی کو براہِ راست مخاطب کرتے ہوئے رجیجو نے کہا کہ انہیں وزیر اعظم…

2 hours ago

Adani Swirl Transit Hotel: نوی ممبئی ایئرپورٹ پر اڈانی گروپ نے شروع کیا Swirl ٹرانزٹ ہوٹل، اب ایئرپورٹ کے اندر ہی آرام اور کام کی سہولت

ملک کی سب سے بڑی نجی ایئرپورٹ آپریٹر کمپنی اڈانی ایئرپورٹس ہولڈنگز لمیٹڈ (AAHL) نے…

2 hours ago