اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی والدہ ساوتری دیوی (80) کی صحت ایک بار پھر بگڑ گئی ہے۔ جس کی وجہ سے انہیں فوری طور پر جولی گرانٹ اسپتال میں داخل کرایا گیاہے۔ جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ انہیں اسپتال کے الگ وارڈ میں رکھا گیا ہے۔اور مسلسل ڈاکٹروں کی ٹیم ہے جو ا ن کی نگرانی کررہی ہے۔
معلومات کے مطابق وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی ماں ساوتری دیوی کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی۔ جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ جہاں انہیں الگ وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ فی الحال ان کی حالت مستحکم ہے اور ڈاکٹروں کی ٹیم ان کا علاج کر رہی ہے۔ابتدائی طور پر کچھ میڈیکل ٹسٹ کرائے گئے ، رپورٹ مثبت آنے کے بعد ان کا میڈیکل بلیٹن جاری کرنے ان حالت مستحکم بتائی گئی۔
یوگی آدتیہ کی ماں ساوتری دیوی کی طبیعت پہلے بھی کئی بار خراب ہو چکی ہے۔ انہیں وقتاً فوقتاً ہسپتال میں داخل کرایا جاتا رہا ہے۔ اس سال جون میں ساوتری دیوی کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں رشیکیش ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔ وزیر اعلی یوگی کی ماں ساوتری دیوی اپنی بیٹی کے ساتھ اتراکھنڈ کے یمکیشور بلاک کے پنچور گاؤں میں رہتی ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
ہندوستانی آٹوموبائل سیکٹر نے پچھلے چار سالوں میں 36 بلین ڈالر سے زیادہ کی ایف…
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شرح مبادلہ میں استحکام کے باعث خطے میں افراط…
ہندوستانی صارفین کی ضروریات اور منسلک خصوصیات کے لیے ادائیگی کرنے کی خواہش عالمی رجحانات…
بی جے پی صدر کا انتخاب 10 فروری سے 20 فروری کے درمیان ہو سکتا…
حماس نے 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حملہ کیا، جس میں تقریباً 1200 افراد…
یون کو اوئیوانگ کے سیول حراستی مرکز میں رکھا جا رہا ہے، جو سیول سے…