بھارت ایکسپریس۔
Ladli Bahana Yojana: مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے کہا کہ چیف منسٹرلاڈلی بہنا یوجنا، مدھیہ پردیش کی ایک کروڑ 25 لاکھ بہنوں کی زندگی میں مثبت تبدیلی لانے والی ہے۔ یہ اسکیم محققین کے لئے بھی موضوع بنے گی۔ اسکیم کے اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔ اسکیم کے اثرات مطالعہ اورتحقیق کے نقطہ نظر سے بھی اہم ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اسکیم انتظامی کارکردگی اور پورے عملے کی محنت کی مثال ہے۔ افسران اورملازمین کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ ریاست کی 1.25 کروڑ خواتین کو ہرماہ فائدہ پہنچانے کا یہ اقدام دیگر ریاستوں کے لئے بھی ایک مثال ہے۔ اسکیم کے اعلان سے لے کرباضابطہ آغاز، اسکیم کے لئے اہل بہنوں کو مختلف ذرائع سے معلومات دینا، تمام سرگرمیوں کی دستاویزکاری بھی کی جائیں گی۔
وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان جمعہ کے روزوزیراعلی کی رہائش گاہ سے ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ چیف منسٹر لاڈلی بہنا یوجنا کے بارے میں افسران کے ساتھ بات چیت کررہے تھے۔ چیف سکریٹری اقبال سنگھ بینس، پرنسپل سکریٹری خواتین واطفال ترقیات دیپالی رستوگی اوردیگر افسران موجود تھے۔ کمشنروں کے علاوہ وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے اندور، بروانی، ودیشا، شہڈول، عمریا، بھنڈ، چھترپور، سیہور، سیدھی، چھندواڑہ، ریوا اورمورینا کے کلکٹروں کے ساتھ اسکیم کی تیاریوں پربھی تبادلہ خیال کیا۔ ریاستی وزراء کونسل کے ارکان بھی عملی طور پرمیٹنگ میں شامل ہوئے۔
جبل پور میں ریاستی سطح کے پروگرام کی تیاریوں کو دی گئی آخری شکل
10 جون کو شیوراج سنگھ چوہان نے جبل پور میں چیف منسٹر لاڈلی بہنا یوجنا کے تحت فنڈزکی تقسیم کے ریاستی سطح کے پروگرام کی تیاریوں کے بارے میں دریافت کیا۔ 10 جون کوشام 6 بجے جبل پورکے گیریژن گراؤنڈ میں وزیراعلیٰ چوہان بہنوں کے کھاتے میں رقم جمع کریں گے۔ ریاستی سطح کے پروگرام کوحتمی شکل دے دی گئی ہے۔ یہ پروگرام ریاست کے تمام اضلاع میں نشرکیا جائے گا۔ گاؤں اوروارڈ کی سطح پرمنعقد ہونے والے پروگراموں کے خاکہ کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے بعد ہدایات دی گئیں۔ کلکٹرس نے بتایا کہ تمام جگہوں پرجوش وخروش کا ماحول ہے۔ اسکیم کی منظوری کے خطوط کی تقسیم کا کام منظم طریقے سے کیا گیا ہے۔ 8 جون کو لاڈلی بہنا گرام سبھا میں بہنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ 10 جون کے پروگرام میں ڈھول کی تھاپ، آتش بازی، گھروں میں چراغاں اورمٹھائیاں تقسیم کرکے جوش وخروش کا مظاہرہ کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ نے انتظامی عملے اورعوامی نمائندوں کو مبارکباد دی
وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ نے کہا کہ 10 جون کے پروگرام کے لئے بہترتیاری کی جانی چاہئے۔ اضلاع کا انتظامی عملہ مبارکباد کا مستحق ہے۔ عوامی نمائندوں نے بھی اسکیم کی تشہیراوراہل بہنوں کے حوصلے بلند کرنے میں فعال کردارادا کیا ہے۔ ریاست میں 8 جون کوگرام سبھا میں بہنوں کی بڑے پیمانے پرشرکت قابل ستائش ہے۔ اسی طرح 10 جون کے پروگرام بھی منعقد کئے جائیں۔ جہاں دعوت کا کام 100 فیصد مکمل نہیں ہوا، وہاں گھرگھر پیلے چاول دے کربہنوں کو بلایا جائے۔ ریاستی سطح کے پروگرام کے ٹیلی کاسٹ کے لیے مناسب انتظامات کئے جائیں۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…