قومی

Nitish Announces Bihar Youth Commission: بہار حکومت کی کابینہ نے ’’بہار یوتھ کمیشن‘‘ کے قیام کو دی منظوری، وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کیا اعلان، جانیے کیا ہے اس کمیشن کا مقصد

بہار میں منگل کو کابینہ کی میٹنگ میں ’بہار یوتھ کمیشن‘ کی تشکیل کو بھی منظوری دی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اس پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ بہار کے نوجوانوں کو روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے، انھیں تربیت دینے اور انھیں مضبوط اور قابل بنانے کے مقصد سے، ریاستی حکومت نے بہار یوتھ کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور آج کابینہ نے بہار یوتھ کمیشن کے قیام کو بھی منظوری دے دی ہے۔‘‘

انھوں نے اس کمیشن کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے لکھا کہ ’’یہ کمیشن معاشرے میں نوجوانوں کی حیثیت کو بہتر بنانے اور بلند کرنے سے متعلق تمام معاملات پر حکومت کو مشورہ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ یہ کمیشن نوجوانوں کو بہتر تعلیم اور روزگار کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے سرکاری محکموں کے ساتھ ہم آہنگی سے کام کرے گا۔‘‘

ایک چیئرمین، دو وائس چیئرمین اور سات ممبرن پر مشتمل ہوگا کمیشن

وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے مزید بتایا کہ اس یوتھ کمیشن میں ایک چیئرمین، دو وائس چیئرمین اور سات ممبران ہوں گے، جن کی زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 45 سال ہوگی۔ یہ کمیشن اس بات کی بھی نگرانی کرے گا کہ ریاست کے مقامی نوجوانوں کو ریاست کے اندر پرائیویٹ سیکٹر کی ملازمتوں میں ترجیح ملے، ساتھ ہی ریاست سے باہر تعلیم حاصل کرنے اور کام کرنے والے نوجوانوں کے مفادات کا بھی تحفظ کیا جائے۔

اس کے علاوہ اس کمیشن کے پاس سماجی برائیوں کو فروغ دینے والی شراب اور دیگر منشیات کی روک تھام کے لیے پروگرام تیار کرنے اور ایسے معاملات میں حکومت کو سفارشات بھیجنے کا اہم کام بھی ہوگا۔ کمیشن کے مقصد کے بارے میں وزیر اعلیٰ نے مزید لکھا کہ ’’ریاستی حکومت کے اس دور اندیش اقدام کا مقصد یہ ہے کہ اس کمیشن کے ذریعے نوجوان خود انحصار، ہنر مند اور روزگار پر مبنی ہوں تاکہ ان کا مستقبل محفوظ رہے۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو

IANS

Recent Posts

Delhi Air Quality: دہلی کی ہوا پھر ہوئی زہریلی، اکتوبر کا پہلا ہفتہ 3 سال میں سب سے زیادہ آلودہ، اوسط اے کیو آئی 171 ریکارڈ

مانسون کی رخصتی کے ساتھ دارالحکومت کی فضائی آلودگی میں اضافہ، 2025 کے مقابلے اس…

3 hours ago

Rahul Gandhi First Reaction After Detained: حراست سے رہائی کے بعد راہل گاندھی کا پہلا ردعمل، کہا-پارلیمنٹ، سڑک اور جنتر منتر پر مضبوطی سے ڈٹے ہیں‘

الیکشن کمیشن کے معاملے پر انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج دوسرے روز بھی…

4 hours ago

Smriti Mandhana: کپتانی ملنے کے بعد اسمرتی مندھانا کا ہرمن پریت کور کے نام پیغام، کہا- مل کر مزید کامیابیاں حاصل کریں گے

بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی نئی کپتان اسمرتی مندھانا نے سابق کپتان ہرمن پریت کور…

4 hours ago

Ajit Agarkar Farewell: ’تاریخ آپ کے ساتھ زیادہ نرمی برتے گی‘، اگرکر کی رخصتی پر گمبھیر کے ایک جملے نے کھینچی توجہ

اجیت اگرکر: چیف سلیکٹر کے عہدے سے اجیت اگرکر کے ہٹنے کے بعد گوتم گمبھیر…

4 hours ago

CM Hemant Soren Mother Passes Away: جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی والدہ روپی سورین کا انتقال، سیاسی حلقوں میں سوگ کی لہر

روپی سورین کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی جھارکھنڈ کے سیاسی اور سماجی حلقوں…

5 hours ago

Russia-Ukraine War: روس کا بڑا فضائی حملہ، کیف سمیت 12 علاقوں میں تباہی، 4 بچوں سمیت 19 افراد ہلاک

روس-یوکرین جنگ: روس نے بدھ کی صبح یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت کئی شہروں اور…

5 hours ago