قومی

Political Setback in Punjab: وزیراعلیٰ بھگونت مان کو اپنے ہی خاندان سے لگا بڑا سیاسی جھٹکا، چچا اور چچازاد بھائی بی جے پی میں شامل

چندی گڑھ: بھگونت مان کو پنجاب کی سیاست میں اس وقت بڑا سیاسی جھٹکا لگا جب ان کے چچازاد بھائی گیان سنگھ مان بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہو گئے۔ پیر کے روز چندی گڑھ میں بی جے پی دفتر میں پنجاب بی جے پی صدر سنیل جاکھڑ نے انہیں پارٹی کی رکنیت دلائی۔ اس موقع پر نائب سنگھ سینی بھی موجود تھے، جنہوں نے نئے اراکین کا خیر مقدم کیا۔ سیاسی حلقوں میں اسے بھگونت مان کے گھر میں بی جے پی کی بڑی سیاسی دراندازی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

بھگونت مان کے چچا نے بھی تھاما بی جے پی کا دامن

بی جے پی میں شامل ہونے والوں میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے چچا بلجیندر سنگھ بھی شامل ہیں۔ چند روز قبل ہی ان کے ڈھابے کی کچن کو ریاستی حکومت کی جانب سے بند کرایا گیا تھا، جس پر انہوں نے عام آدمی پارٹی حکومت کو نشانہ بنایا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ایک طرف حکومت این آر آئیز کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتی ہے، جبکہ دوسری جانب کاروبار کرنے والوں کی روزی روٹی بند کی جا رہی ہے۔ گیان سنگھ مان ماضی میں عام آدمی پارٹی کے لیے لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات میں اہم انتخابی حکمت عملی ساز کے طور پر کام کر چکے ہیں۔ وہ وقتاً فوقتاً مان حکومت کی پالیسیوں پر تنقید بھی کرتے رہے ہیں۔ پنجاب میں سیلاب کے دوران حکومت اور انتظامیہ کی کارکردگی پر بھی انہوں نے سوالات اٹھائے تھے۔ سوشل میڈیا اور عوامی پلیٹ فارمز پر بھی وہ حکومت کے خلاف آواز بلند کرتے رہے ہیں۔

نائب سنگھ سینی کا کیجریوال اور مان پر حملہ

بی جے پی میں شمولیت کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نائب سنگھ سینی نے کہا کہ پنجاب میں بی جے پی تیزی سے مضبوط ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اروند کیجریوال اور بھگونت مان مغربی بنگال کے انتخابی نتائج کے بعد بوکھلا گئے ہیں۔ سینی نے الزام لگایا کہ جس جماعت کی حمایت کیجریوال کرتے ہیں، اس کا سیاسی صفایا ہو جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ای ڈی ایک آزاد ایجنسی ہے اور جہاں بدعنوانی ہوگی وہاں کارروائی ضرور ہوگی۔ ساتھ ہی انہوں نے پنجاب حکومت پر خواتین کو ایک ہزار روپے دینے کا وعدہ پورا نہ کرنے اور سرکاری ملازمین و پنشنرز کے مسائل حل نہ کرنے کا الزام بھی لگایا۔ پنجاب کی سیاست میں اس پیش رفت کو آئندہ دنوں میں عام آدمی پارٹی کے لیے ایک بڑا سیاسی چیلنج مانا جا رہا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ریاست میں اپوزیشن جماعتیں حکومت کو مختلف محاذوں پر گھیرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Delhi Air Quality: دہلی کی ہوا پھر ہوئی زہریلی، اکتوبر کا پہلا ہفتہ 3 سال میں سب سے زیادہ آلودہ، اوسط اے کیو آئی 171 ریکارڈ

مانسون کی رخصتی کے ساتھ دارالحکومت کی فضائی آلودگی میں اضافہ، 2025 کے مقابلے اس…

1 hour ago

Rahul Gandhi First Reaction After Detained: حراست سے رہائی کے بعد راہل گاندھی کا پہلا ردعمل، کہا-پارلیمنٹ، سڑک اور جنتر منتر پر مضبوطی سے ڈٹے ہیں‘

الیکشن کمیشن کے معاملے پر انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج دوسرے روز بھی…

2 hours ago

Smriti Mandhana: کپتانی ملنے کے بعد اسمرتی مندھانا کا ہرمن پریت کور کے نام پیغام، کہا- مل کر مزید کامیابیاں حاصل کریں گے

بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی نئی کپتان اسمرتی مندھانا نے سابق کپتان ہرمن پریت کور…

2 hours ago

Ajit Agarkar Farewell: ’تاریخ آپ کے ساتھ زیادہ نرمی برتے گی‘، اگرکر کی رخصتی پر گمبھیر کے ایک جملے نے کھینچی توجہ

اجیت اگرکر: چیف سلیکٹر کے عہدے سے اجیت اگرکر کے ہٹنے کے بعد گوتم گمبھیر…

2 hours ago

CM Hemant Soren Mother Passes Away: جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی والدہ روپی سورین کا انتقال، سیاسی حلقوں میں سوگ کی لہر

روپی سورین کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی جھارکھنڈ کے سیاسی اور سماجی حلقوں…

3 hours ago

Russia-Ukraine War: روس کا بڑا فضائی حملہ، کیف سمیت 12 علاقوں میں تباہی، 4 بچوں سمیت 19 افراد ہلاک

روس-یوکرین جنگ: روس نے بدھ کی صبح یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت کئی شہروں اور…

3 hours ago