قومی

Kejriwal on Satyendra Jain Health: تہاڑ جیل میں ستیندر جین کی طبیعت خراب ہونے پر اروند کیجریوال کا بڑا بیان، کہی یہ بڑی بات

Delhi CM Arvind Kejriwal on Kejriwal on Satyendra Jain Health Update: تہاڑجیل میں بند دہلی کے سابق وزیرستیندر جین جمعرات کی صبح باتھ روم میں چکرکھاکرگرگئے اور وہیں بے ہوش ہوگئے۔ اس دوران انہیں معمولی چوٹ بھی آئی، جس کے بعد جیل انتظامیہ کی ٹیم چیک اپ کے لئے انہیں دین دیال اسپتال لے کرگئی۔ ایک ہفتے میں یہ تیسری بار تھا جب ستیندر جین کو چیک اپ کے لئے دہلی پولیس اسپتال لے کرپہنچی۔

اس پورے معاملے میں اب عام آدمی پارٹی کے سربراہ اوردہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا، جو انسان عوام کو اچھا علاج اور اچھی صحت کے لئے دن رات کام کررہا تھا، آج اس اچھے انسان کو ایک تانا شاہ مارنے پرآمادہ ہے۔ اس تانا شاہ کی ایک ہی سوچ ہے۔ سب کو ختم کردینے کی، وہ صرف ”میں“ میں ہی جیتا ہے۔ وہ صرف خود کوہی دیکھنا چاہتا ہے۔ خدا سب دیکھ رہے ہیں، وہ سب کے ساتھ انصاف کریں گے۔ خدا سے ستیندرجین کے جلد صحتیاب ہونے کی دعا کرتا ہوں۔ خدا انہیں ان مشکل حالات میں لڑنے کی طاقت دیں۔“

22 مئی کوبھی کیجریوال نے کیا تھا ٹوئٹ

 22 مئی، 2023 کو دہلی کے صفدر جنگ اسپتال میں داخل ہونے پر وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ستیندر جین کی بہتر صحت کے لئے خدا سے دعا کی ہے۔ دوسری طرف بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ مرکز کے اس تکبراور ظلم کو دہلی اور ملک کے لوگ بہتر طریقے سے دیکھ رہے ہیں۔ خدا بھی ان ظالموں کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔ اس جدوجہد میں عوام ہمارے ساتھ ہے۔ خدا ہمارے ساتھ ہیں۔ ہم سردار بھگت سنگھ کے شاگرد ہیں۔ ظلم، نا انصافی اور تانا شاہی کے خلاف ہماری یہ لڑائی جاری رہے گی۔ واضح رہے کہ منی لانڈرنگ معاملے میں تقریباً ایک سال پہلے ستیندر جین کو ای ڈی نے گرفتار کیا تھا۔ اس کے بعد سے وہ تہاڑ جیل میں ہی بند ہیں۔ انہیں ابھی تک ضمانت نہیں ملی ہے۔ دو دن پہلے سابق وزیرصحت ستیندر جین کی طبعیت خراب ہونے کے بعد انہیں صفدر جنگ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اسپتال میں داخل ہونے سے پہلے ستیندر جین بہتر نہیں محسوس کر رہے تھے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Delhi Assembly Election 2025: سنجے سنگھ نےعام آدمی پارٹی کی پریس کانفرنس کو روکے جانے کا لگایا الزام

دہلی اسمبلی کے انتخابات 5 فروری کو ایک ہی مرحلے میں ہوں گے اور ووٹوں…

5 minutes ago

White Tshirt Movement: راہل گاندھی نے کہا-مرکزی حکومت نے غریبوں سے منہ موڑ لیا ہے، شروع کیا وائٹ ٹی شرٹ موومنٹ

لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے اتوار کو مودی حکومت پر حملہ بولا۔…

24 minutes ago

Shakib Al Hasan Arrest Warrant: شکیب الحسن کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری، جیل جاسکتے ہیں بنگلہ دیشی کرکٹر،جانئے کیا ہے پورا معاملہ

بنگلہ دیشی کھلاڑی شکیب کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں۔ اب آگے کیا…

27 minutes ago

Noida Police Encounter: چیکنگ کے دوران نوئیڈا پولیس نےایک بدمعاش کا کیاانکاؤنٹر، ملزم کو گولی مارنے کے بعد زخمی حالت میں کیاگرفتار

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ایک غیر قانونی پستول، ایک زندہ کارتوس، کارتوس کے…

50 minutes ago