قومی

Urdu Academy Delhi’s Summer Camp Closing Ceremony: اردو اکادمی، دہلی کے سمرکیمپ کی اختتامی تقریب، 266 طلبا نے تربیتی سرگرمیوں میں حصہ لیا

نئی دہلی: اردواکادمی، دہلی کے زیرِاہتمام اورمحکمۂ فن، ثقافت والسنہ، حکومتِ دہلی کے تعاون 14 مئی تا 2جون 2026 منعقدہ ’’سمرکیمپ‘‘ کی اختتامی تقریب آج نہایت شانداراندازمیں منعقد ہوئی۔ اس بامقصد پروگرام میں چوتھی سے بارہویں جماعت تک کے تقریباً266 طلبا نے شرکت کی۔ سمرکیمپ کا بنیادی مقصد نئی نسل میں اردوزبان وادب سے دلچسپی پیدا کرنا، ان کی تخلیقی وفنی صلاحیتوں کوفروغ دینا اورانہیں مثبت و تعمیری سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا تھا۔  کیمپ میں خطاطی، غزل گائیکی، پینٹنگ، داستان گوئی، پرسنالٹی ڈیولپمنٹ اوراردوزبان دانی سمیت مختلف شعبوں میں ماہراساتذہ نے طلبا کوعملی ونظری تربیت فراہم کی۔ طلبا کوجونیئراورسینئرزمروں میں تقسیم کیا گیا تھا تاکہ ان کی صلاحیتوں کوبہتراندازمیں نکھارا جا سکے۔

طلبا وطالبات نے پیش کی شاندار کارکردگی

اختتامی تقریب میں پرسنالٹی ڈیولپمنٹ ، اردوزبان دانی اورداستان گوئی کے طلبا نے اپنی شاندارکارکردگی پیش کی۔ طلبا نے اعتمادِ نفس، مؤثراظہارِخیال اوراردوزبان پراپنی مہارت کا مظاہرہ کیا، جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔ اس موقع پرفائن آرٹ اوراردوکیلی گرافی کی تربیت حاصل کرنے والے طلبا کے تیارکردہ فن پاروں اورخطاطی کے نمونوں کی نمائش بھی منعقد کی گئی، جسے حاضرین نے بے حد پسند کیا اورطلبا کی تخلیقی صلاحیتوں کی بھرپورتحسین کی۔ تقریب کے اختتام پرسکریٹری اردواکادمی، دہلی لیکھ راج اوراکاؤنٹ آفیسرانل کمارکامرہ نے سمرکیمپ میں شرکت کرنے والے طلبا میں اسناد (سرٹیفکیٹس) تقسیم کیے۔ اس موقع پراظہارِخیال کرتے ہوئے سکریٹری اکادمی نے سمرکیمپ کے کامیاب انعقاد پرحکومتِ دہلی، محکمۂ فن، ثقافت والسنہ اوروزیربرائے فن، ثقافت والسنہ کپل مشرا کے تعاون اورسرپرستی کا شکریہ ادا کیا۔

سکریٹری کی علمی، ادبی اورثقافتی سرگرمیوں میں فعال کردار ادا کرنے کی اپیل

طلبا کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے سکریٹری اکادمی نے مستقبل میں بھی علمی، ادبی اورثقافتی سرگرمیوں میں فعال کردارادا کرنے کی تلقین کی۔ انھوں نے پرسنالٹی ڈیولپمنٹ کی انسٹرکٹراقرا قریشی، غزل گائیکی کے استاد ذیشان ضمیر، کیلی گرافی کے استاد ڈاکٹرشمیم احمد، داستان گوئی کے استاد ساحل آغا، اردوزبان دانی کے استاد ڈاکٹرشعیب رضا خاں وارثی اورفائن آرٹ کے استاد پرسون پوداراوران کے ساتھیوں کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان اساتذہ نے طلبا کی تربیت ورہنمائی میں نمایاں کردارادا کیا۔ ان کی محنت، لگن اورپیشہ ورانہ مہارت کے باعث طلبا نے مختصرمدت میں قابلِ قدرپیش رفت کی اوراختتامی تقریب میں اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

طلبا اوروالدین میں خوشی کا ماحول

اس موقع پرطلبا، اساتذہ اوروالدین نے اردواکادمی، دہلی کی اس کاوش کونہایت مفید اورقابلِ ستائش قراردیا۔ والدین نے اپنے تاثرات میں کہا کہ اکادمی کی جانب سے منعقد کیے جانے والے ایسے تربیتی اورتعلیمی پروگرام بچوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے، ان میں خود اعتمادی پیدا کرنے اوراردوزبان وادب سے وابستگی کومضبوط بنانے میں اہم کردارادا کرتے ہیں۔ انھوں نے اردو اکادمی، دہلی کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے امید ظاہرکی کہ مستقبل میں بھی اسی طرح کے معیاری اوربامقصد پروگراموں کا انعقاد جاری رکھا جائے گا۔

 بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Modi’s Focus on Water Education: پانی کے تحفظ پر مودی حکومت کا بڑا زور، اسکولوں کے نصاب میں شامل ہوں گے آبی انتظام سے متعلق موضوعات

نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…

3 hours ago

UDMA Day 2026: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اُڈما ڈے 2026 کا انعقاد 10 اکتوبر سے، یونانی طب، ادویہ سازی، تحقیق، تعلیم اور صحت سے وابستہ نمائندگان کی شرکت

میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…

4 hours ago

INDIA Alliance Protest: ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا ملک گیر احتجاج، پٹنہ میں تیجسوی کا مارچ، لکھنؤ اور بنگلورو میں بھی مظاہرے

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…

4 hours ago