قومی

CJP Noida School Visit: گریٹر نوئیڈا میں سی جے پی ترجمان سورَو داس کی مخالفت، اسکول کے معائنے پر گاؤں والوں نے روکا

گریٹر نوئیڈا کے سورج پور علاقے میں سی جے پی کے شریک کنوینر اور ترجمان سورَو داس اپنی ٹیم اور کیمروں کے ساتھ اسکولوں کا اچانک معائنہ کرنے پہنچے۔ وہ سورج پور علاقے کے دیولا، جیت پور اور مکوڑا کے 3 پرائمری اسکولوں کا ’آڈٹ‘ کرنا چاہتے تھے۔ تاہم مقامی باشندوں اور اساتذہ نے ان کی اس مداخلت کی مخالفت کی۔ دیولا گاؤں کے پرائمری اسکول کا گیٹ پہلے ہی بند تھا اور وہاں پولیس اہلکار تعینات تھے۔اساتذہ نے واضح کیا کہ بنیادی تعلیم افسر (بی ایس اے) کی ہدایت کے مطابق کسی بھی بیرونی شخص کو سرکاری اجازت کے بغیر اسکول کے اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔

’ہمارے بچے ٹھیک پڑھ رہے ہیں‘

اسکول کے باہر جمع مقامی لوگوں نے سورَو داس کا گھیراؤ کرلیا۔ مقامی افراد نے کہا کہ وہ علاقے کے رہنے والے ہیں اور اسکولوں میں تعلیمی انتظامات درست ہیں۔ ان کے مطابق بچوں کی پڑھائی بھی معمول کے مطابق جاری ہے۔کچھ مقامی افراد نے الزام لگایا کہ باہر سے آئے بعض کرایہ داروں کی باتوں میں آکر سی جے پی کے کارکن اسکول کے ماحول میں مداخلت کرنے اور بچوں کی پڑھائی میں رکاوٹ ڈالنے پہنچے تھے۔

تلخ کلامی اور دھکم پیل کے بعد پولیس کی مداخلت

دیکھتے ہی دیکھتے مقامی لوگوں اور سی جے پی کارکنوں کے درمیان تلخ کلامی شروع ہوگئی اور دھکم پیل کی صورت حال پیدا ہوگئی۔ صورتحال کو بگڑتا دیکھ کر موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے مداخلت کی۔ پولیس نے سی جے پی کی ٹیم کو وہاں سے بحفاظت باہر نکال دیا، جس کے بعد صورتحال کو قابو میں کیا گیا۔

بغیر اجازت اسکول میں داخل ہونے کی کوشش کا معاملہ

گریٹر نوئیڈا کے بنیادی تعلیم افسر راہل پوار نے معاملے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ سورج پور علاقے کے دیولا، مکوڑا اور جیت پور کے تمام پرائمری اسکول معمول کے مطابق چل رہے ہیں۔ان کے مطابق، جو لوگ اچانک اسکولوں کا معائنہ کرنے پہنچے تھے، ان کے پاس اسکول کے احاطے میں داخل ہونے کی قانونی اجازت نہیں تھی۔ بچوں کی پڑھائی متاثر نہ ہو، اسی لیے انہیں باہر ہی روکا گیا۔

اسکول کے باہر سے سورَو داس نے ویڈیو بنایا

واقعے کے بعد سورَو داس نے اسکول کے باہر کھڑے ہوکر ایک ویڈیو بنائی اور اتر پردیش حکومت پر طنز کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ اسکولوں کو ’تعلیم کا مندر‘ کہا جاتا ہے، لیکن حکومت نے ان مندروں پر تالے لگا دیے ہیں۔ اس معاملے کے بعد گریٹر نوئیڈا میں اسکول کے معائنے، بیرونی افراد کے داخلے اور تعلیمی اداروں میں انتظامی اجازت کے معاملے پر بحث شروع ہوگئی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Water crisis in Delhi or the tanker business? دہلی میں پانی کا بحران یا ٹینکروں کا کاروبار؟ بھارت ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…

6 hours ago

PM Modi speaks with Canada PM Mark Carney: ’’ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق‘‘ وزیراعظم مودی کی مارک کارنی سے گفتگو

تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…

7 hours ago

Rahul Gandhi Defamation Case: ’چوکیدار چور ہے‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، نچلی عدالت کی کارروائی پر روک

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…

7 hours ago