نئی دہلی: نیٹ پیپرلیک کے بعد کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے احتجاج اورجنریشن زی کی ناراضگی کے بعد مرکزی حکومت الرٹ موڈ پرہے۔ مودی کابینہ نے امتحانات میں پیپرلیک کے حادثات کو روکنے کے لئے بل کو منظوری دے دی ہے، جسے پارلیمنٹ میں جلد ہی پیش کیا جاسکتا ہے۔ اسی ضمن میں خبرآرہی ہے کہ وزارت تعلیم آج رات یعنی 24 جولائی کو بڑا اعلان کرسکتا ہے، جس کے تحت این ٹی اے میں بڑی تبدیلی کا اعلان ہوسکتا ہے۔
کیا ہے حکومت کا پلان؟
ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق، این ٹی اے میں سدھاروں سے متعلق وزارت تعلیم آج رات 8 بجے بڑا اعلان کرسکتا ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ اس اعلان میں این ٹی اے میں سدھارسے متعلق کئی بڑے اعلان کئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق، وزارت کوامید ہے کہ ان اصلاحات (ریفارمس) سے دہلی میں جاری طلبا کے احتجاج پرمثبت اثرپڑے گا۔
سخت سزا والے بل کو منظوری
قابل ذکرہے کہ نیٹ امتحان پیپرلیک سے متعلق پورے ملک میں چل رہے احتجاج کو دیکھتے ہوئے مرکزی حکومت نے کابینہ کی میٹنگ بلائی تھی، جس میں پیپرلیک سے متعلق سخت سزا والے بل کو منظوری دی گئی۔ اس میں پیپرلیک کرنے والوں کو 10 سال کی سزا اور 10 کروڑ روپئے کا جرمانہ لگانے کا التزام ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ یہ بل اسی ہفتے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔
کیا ہے پورا معاملہ؟
واضح رہے کہ نیٹ امتحان کا پیپرلیک ہونے کی خبروں کے بعد کاکروچ جنتا پارٹی نے اس کی مخالفت میں جنترمنترپراحتجاج شروع کردیا تھا، جسے مشہورماہرتعلیم اورسماجی کارکن سونم وانگچک کی حمایت ملی۔ اس دوران سونم وانگچک نے بھوک ہڑتال شروع کردی اوران کا ساتھ دینے کے لئے پورے ملک کے نوجوان اورطلبا سڑک پراترآئے۔ اس کے بعد حکومت نے سونم وانگچک اورکاکروچ جنتا پارٹی کے مطالبات پررضا مندی ظاہرکی۔ ایسے میں سونم وانگچک نے 26 دن بعد اپنی بھوک ہڑتال ختم کی۔ حالانکہ کانگریس پارٹی کی طرف سے پورے ملک میں اس موضوع کواٹھایا گیا اورراہل گاندھی نے طلبا سے کئی ریاستوں میں بات کی۔ اس کے بعد یہ تحریک ملک گیربن گئی اوراب حکومت جھکتی ہوئی نظرآرہی ہے۔
محکمہ تعلیم میں ہوئی بڑی تبدیلی
اس بل کو منظوری دینے سے پہلے بھی حکومت نے کئی بڑے فیصلے لئے، جس کے تحت وزارت تعلیم میں بڑی انتظامی تبدیلی کی گئی۔ ایسے میں حکومت نے 1994 بیچ کے راجستھان کیڈر کے آئی اے ایس افسرنریش پال گنگوارکواعلیٰ محکمہ تعلیم کا نیا سکریٹری مقررکردیا۔ اس سے پہلے ونیت جوشی یہ ذمہ داری سنبھال رہے تھے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
وزیر اعظم نریندر مودی نے پنڈت دین دیال اپادھیائے کو خراجِ عقیدت پیش کیا، کہا-…
10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم مقابلے میں سُروچی سنگھ اور کمل جیت نے 484.6…
یمنا ایکسپریس وے پر مسلسل پیش آ رہے حادثات نے بڑھائی تشویش، گریٹر نوئیڈا میں…
انہوں نے PM سوریا گھر مفت بجلی یوجنا کے ذریعے گھروں کی چھتوں پر سولر…
2027 کے اتر پردیش اسمبلی انتخابات سے پہلے اکھلیش یادو نے کانگریس کے مضبوط علاقے…
تقریباً 40 فنکاروں کی ٹیم نے اپنی پرفارمنس اور مکالموں کے ذریعے مغلیہ دور کے…