قومی

پارلیمنٹ بلڈنگ کے قریب پہنچے کارکروچ جنتا پارٹی کے مظاہرین، پولیس نے داغے آنسو گیس کے گولے، امت شاہ سے ملاقات کرنے پہنچے دھرمیندر پردھان

نئی دہلی: کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے مظاہرین پارلیمنٹ بلڈنگ کے پاس پہنچ گئے ہیں۔ اس احتجاج کو دیکھتے ہوئے سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ پارلیمنٹ بلڈنگ کے مین گیٹ کوبند کردیا گیا ہے۔ بھیڑکوقابو میں کرنے کے لئے پولیس نے آنسوگیس کے گولے داغے۔ مظاہرین ریل بھون کے پاس دھرنے پربیٹھے ہیں۔ وہیں، اس درمیان خبرہے کہ وزیرتعلیم دھرمیندرپردھان مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ سے ملنے پہنچے ہیں۔

پارلیمنٹ میں دونوں مرکزی وزرا کی ملاقات ہو رہی ہے۔ سی جے پی احتجاج کے درمیان اس ملاقات کوکافی اہم مانا جا رہا ہے۔ دوسری جانب، حکومت نے بھی سی جے پی کے لیڈران کو ملنے کے لئے بلایا ہے۔ ذرائع کے مطابق، کاکروچ جنتا پارٹی کی طرف سے آشوتوش رانکا اورسوربھ داس مرکزی وزیراورسابق بی جے پی صدرجے پی نڈا سے ملاقات کرنے گئے ہیں۔ سی جے پی کا دعویٰ ہے کہ حکومت نے صبح بات چیت کے لئے رابطہ کیا تھا۔

پولیس نے مظاہرین پرکیا تھا لاٹھی چارج

اس سے پہلے پولیس نے مظاہرین پرلاٹھی چارج کیا تھا، جب وہ جنترمنترسے پارلیمنٹ کی طرف آگے بڑھ رہے تھے۔ دراصل، پارلیمنٹ کے مانسون سیشن اورسی جے پی کے پارلیمنٹ مارچ کودیکھتے ہوئے دہلی پولیس نے دارالحکومت دہلی میں پہلے سے ہی سیکورٹی انتظامات سخت کردیئے تھے۔ نئی دہلی میں بی این ایس ایس کی دفعہ 163 نافذ کردی گئی تھی۔ سی جے پی کے احتجاج میں شامل ہونے کے لئے کئی پارٹیوں کے لیڈران پہنچے تھے۔

عام آدمی پارٹی کے منیش سسودیا، سنجے سنگھ، آزاد سماج پارٹی کے سربراہ اوریوپی کے نگینہ سے رکن پارلیمنٹ چندرشیکھربھی پہنچے تھے۔ اس کے علاوہ اداکارپرکاش راج، سونم وانگچک کی اہلیہ گیتانجلی بھی پہنچی تھیں۔ سی جے پی نے 20 جولائی کوپارلیمنٹ تک مارچ کرنے کی تجویزرکھی تھی۔ حالانکہ اس سے دودن پہلے ہی پولیس نے سونم وانگچک کواسپتال میں داخل کرا دیا تھا، لیکن سی جے پی کارکنان کے حوصلے پست نہیں ہوئے اورانہوں نے آج  پارلیمنٹ کی طرف کوچ کیا۔

نوجوانوں کے ساتھ نا انصافی ہو رہی ہے: چندرشیکھرآزاد

آزاد سماج پارٹی کانشی رام کے سربراہ اورنگینہ کے رکن پارلیمنٹ چندرشیکھرآزاد نے کہا کہ حکومت اپنا ’دھرم‘ نبھا رہی ہے، پولیس اپنا ’دھرم‘ نبھا رہی ہے اورمیں اس مٹی کے تئیں اپنا فرض نبھانے کے لئے اس جدوجہد (سنگھرش) کا حصہ بنا ہوں۔ ایک ہندوستانی نوجوان ہونے کے ناطے، میں نوجوانوں کا درد سمجھتا ہوں۔ میں ان کی آوازبننے اوران کے ساتھ کھڑے ہونے کے لئے یہاں آیا ہوں۔ ان کے ساتھ نا انصافی ہورہی ہے۔ حکومت ایسا ہونے دے رہی ہے۔

پٹیل چوک سمیت ان اسٹیشنوں پرانٹری-ایگزٹ بند

کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاجی مارچ کودیکھتے ہوئے دہلی میٹروریل کارپوریشن نے پانچ میٹرواسٹیشن (راجیو چوک، جن پتھ، پٹیل چوک، سینٹرل سکریٹریٹ اورسیوا تیرتھ) کی انٹری ایگزٹ غیرمستقل طورپر بند کردی تھی۔ واضح رہے کہ کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے نے یہ مارچ (جنترمنتر سے پارلیمنٹ تک) بلایا تھا۔ دہلی پولیس نے اس کی اجازت نہیں دی تھی، پھربھی بڑی تعداد میں ان کے حامی جنترمنتر پرجمع ہوئے تھے۔ کئی اپوزیشن لیڈربھی وہاں پہنچے تھے۔ مارچ کے دوران جنترمنتر پربھاری بھیڑ تھی۔ کاکروچ جنتا پارٹی کا یہ احتجاج پیپر لیک اورنوجوان بے روزگاری کے موضوع پرہو رہا ہے۔ سی جے پی نے مرکزی وزیرتعلیم دھرمیندر پردھان سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ بڑے پیمانے پرپیپرلیک ہو رہا ہے۔ طلبا خودکشی کررہے ہیں، مگراس کی جوابدہی کوئی نہیں لے رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

PM Modi On Digital India: ریڑھی والے سے لے کر کار شوروم تک، سب کے لیے ایک جیسا پیمنٹ سسٹم! پی ایم مودی نے دنیا کو دکھائی ہندوستان کی ڈیجیٹل طاقت

بلومبرگ نیو اکانومی فورم میں وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کے ڈیجیٹل ادائیگی نظام،…

2 hours ago

INDIA Bloc: سڑک سے سپریم کورٹ تک لڑائی، نومبر میں اپوزیشن کی بڑی ریلی کی تیاری! دہلی سے بنگال تک تحریک پھیلانے کی حکمت عملی

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف ’انڈیا‘ بلاک اپنے احتجاج کو وسیع تحریک میں…

3 hours ago

Finance Minister Nirmala Sitharaman: ایل ٹی سی جی ٹیکس پر نرملا سیتارمن نے کیا کہا؟ کیا حکومت چھوٹے سرمایہ کاروں کے لیے ایل ٹی سی جی ٹیکس کو کرے گی ختم ؟

وزیر خزانہ نے ابھرتے ہوئے شعبوں، خصوصاً قابل تجدید توانائی اور سیمی کنڈکٹر کی تیاری…

3 hours ago

Eat Biryani Only from Hindu Shop: بریانی ہندوؤں کی دکانوں سے ہی کھائیں، درگا پوجا سے پہلے مغربی بنگال میں پوسٹر تنازع

’ٹائمز آف انڈیا‘ کی رپورٹ کے مطابق، ترنمول کانگریس کے ترجمان اور بیلی گھاٹا کے…

4 hours ago