قومی

چیف جسٹس بی آرگوئی کی ماں اوربہن نے حملے کی مخالفت کی، کہا- یہ زہریلا نظریہ، بدامنی پھیلانے کا اختیارکسی کونہیں

نئی دہلی: چیف جسٹس بی آرگوئی کی طرف مبینہ طورپرجوتا پھینکنے کی کوشش کا چیف جسٹس کی ماں اوران کی بہن نے سخت مخالفت کی ہے۔ چیف جسٹس کی ماں کملاتائی گوئی نے کہا کہ کسی کوبھی قانون ہاتھ میں لے کربدامنی پھیلانے کا اختیارنہیں ہے۔ وہیں حملے سے متعلق سخت ردعمل ظاہرکرتے ہوئے بہن کیرتی نے کہا کہ یہ زہریلا نظریہ ہے اوربدامنی پھیلانے کا اختیارکسی کوبھی نہیں ہے۔

چیف جسٹس بی آرگوئی پرحملے کی ہرطرف سے مذمت کی جا رہی ہے۔ چیف جسٹس کی ماں کملاتائی گوئی نے کہا، ”ڈاکٹربھیم راؤامبیڈکر کے ذریعہ دیا گیا آئین آپ جیئیں اوردوسروں کوبھی جینے دیں کے اصول پرمبنی ہے۔ کسی کوبھی قانون ہاتھ میں لے کربدامنی پھیلانے کا اختیارنہیں ہے۔“ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سبھی کواپنے موضوعات امن اورآئین کے راستے سے ہی حل کرنا چاہئے۔

ذاتی حملہ نہیں بلکہ زہریلا نظریہ: چیف جسٹس گوئی

چیف جسٹس بی آرگوئی پرحملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے بہن کیرتی گوئی نے کہا، ”کل کا حادثہ ملک کوشرمسارکرنے والا اورقابل مذمت حادثہ ہے۔ یہ صرف ذاتی حملہ نہیں، بلکہ ایک زہریلا نظریہ ہے، جسے روکنا ہی ہوگا۔ غیرآئینی عمل کرنے والوں پرکارروائی ہونی چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا، ہمیں آئین کے سطح پرپرامن طریقے سے ہی مخالفت درج کرنی چاہئے تاکہ بابا صاحب کے خیالات کوکوئی آنچ نہ آئے۔“

دوسری جانب، بارکونسل آف انڈیا (بی سی آئی) نے چیف جسٹس بی آرگوئی کی طرف مبینہ جوتا پھینکنے کی کوشش کرنے کے ملزم وکیل راکیش کشورکوکل پیرکے روزہی فوری اثرسے معطل کردیا۔ عدالتی کارروائی کے دوران پیش آئے اس شرمناک حادثہ سے چیف جسٹس حیران رہ گئے اورانہوں نے عدالت کے افسران اورکورٹ روم میں موجود سیکورٹی اہلکاروں سے اسے نظراندازکرنے اورراکیش کشورنامی قصورواروکیل کووارننگ دے کرچھوڑدینے کوکہا۔

وزیراعظم مودی سمیت کئی لیڈران نے حملے کی مذمت کی

حالانکہ اس حملے کی ہرطرف مذمت کی جارہی ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی سمیت ملک کے کئی بڑے لیڈران نے بھی مذمت کی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے چیف جسٹس سے بات کرکے ایک وکیل کی طرف سے ان پرجوتا پھینکنے کی کوشش کی مذمت کی اورکہا کہ اس حملے سے ہرہندوستانی ناراض ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سماج میں اس طرح کے قابل مذمت فرائض کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ ساتھ ہی وزیراعظم مودی نے حادثہ کے بعد امن بنائے رکھنے کے لئے چیف جسٹس کی جم کرتعریف بھی کی۔ بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے بھی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس بی آرگوئی پرحملہ شرمناک ہے اوراس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Drug-Free Punjab: وزیر داخلہ امت شاہ آج جالندھر میں نشہ مکت پنجاب یاترا کو دکھائیں گے ہری جھنڈی

ریلی میں پنجاب کے مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں بی جے پی کارکنوں کے…

16 minutes ago

Rename AI as Super Intelligence: ٹرمپ نے بدلا اے آئی کا نام، مسک، پچائی اور زکربرگ کی موجودگی میں ایگزیکٹو آرڈر پرکئے دستخط

وائٹ ہاؤس کی ملاقات میں میٹا کے مارک زکربرگ، گوگل کے سندر پچائی اور ایلون…

58 minutes ago

Gujarat Anti-Terrorism Squad: گجرات اے ٹی ایس اور آئی سی جی نے بحیرہ عرب میں 3000 کروڑ روپے کی منشیات ضبط، 5 پاکستانی گرفتار

تلاشی کے دوران کشتی سے تقریباً 526 کلو گرام ممنوعہ منشیات برآمد ہوئی۔ اس میں…

2 hours ago

Posters Appear in Delhi: جیتے تو ای سی آئی کو تالی، ہارے تو گالی، انڈیا الائنس کی میٹنگ سے پہلے دہلی میں لگے پوسٹر

ایک پوسٹر پر لکھا ہے، ’انڈیا الائنس کا دوغلا پن، جیتے تو ای سی آئی…

2 hours ago

Asian Games 2026: بھارت کی بیٹیوں نے ورلڈ ریکارڈ کے ساتھ جیتا گولڈ، چین کو ہرا کر رقم کی تاریخ

چار سیریز پر مشتمل گولڈ میڈل میچ میں بھارتی ٹیم نے آغاز ہی سے اپنی…

3 hours ago

Jammu Kashmir Budgam Encounter: کشمیر میں لشکر کا اعلیٰ کمانڈر موسیٰ ہلاک، فوج نے بڈگام کے جنگلات میں دہشت گرد کو کیا ہلاک

سکیورٹی ایجنسیوں کو بڈگام کے یوسمرگ علاقے کے گھنے جنگلات میں پاکستانی دہشت گردوں کی…

3 hours ago