قومی

Cinema is the soul of nation-building: ’’سنیما قوم سازی کی روح ہے، بازار اور میڈیا میں پھیلی جھوٹی کہانیوں سے ہوشیار رہیں‘‘: گوتم اڈانی

ممبئی: اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی اس بار کسی کاروباری ادارے یا سربراہی اجلاس میں نہیں بلکہ فلم کے طلبہ کے درمیان تھے۔ انہوں نے مشہور فلم ساز سبھاش گھئی کے قائم کردہ وسٹلنگ ووڈز انٹرنیشنل میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سنیما قوم سازی کی روح ہے اور ساتھ ہی متنبہ کیا کہ کہانیاں چاہے وہ فن، میڈیا یا معیشت میں ہوں تقدیر بدلنے کی طاقت رکھتی ہیں۔

سنیما ’’رنگوں اور احساسات کی متحرک نظم‘‘

گوتم اڈانی نے اپنے کلیدی خطاب بعنوان ’’جینا یہاں،مرنا یہاں: قوم سازی کی سنیمائی روح‘‘ میں کہا کہ سنیما ’’رنگوں اور احساسات کی متحرک نظم‘‘ ہے۔ انہوں نے کہا: ’’فلمیں صرف تفریح نہیں بلکہ قوموں کی اجتماعی شعور اور تہذیبی رابطے کی علامت ہیں۔ سنیما حکومتوں اور پالیسیوں سے زیادہ دیرپا اثر رکھتا ہے۔‘‘ انہوں نے وسلنگ ووڈز انٹرنیشنل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ بھارت کے فلم، تخلیقی فنون، موسیقی، فیشن اور میڈیا کے مستقبل کو نئی سمت دے رہا ہے۔

راج کپور اور گرو دت کو خراج عقیدت

گوتم اڈانی نے فلمی دنیا کے دو عظیم فنکاروں راج کپور اور گرودت کو ان کی صد سالہ پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا: ’’راج کپور کی فلم ’اناڑی‘ کے نغمے صرف فن نہیں بلکہ فلسفہ ہیں۔ انہوں نے دنیا کو حقیقی بھارت دکھایا۔ سوویت یونین میں ان کی مقبولیت نے اُس وقت بھی قوموں کو قریب کیا جب سیاسی رشتے کمزور تھے۔‘‘

’’سنیما نے میری زندگی کا رخ بدلا‘‘

ہال تالیوں سے گونج اٹھا جب گوتم اڈانی نے سنیما کو اپنی زندگی سے جوڑا۔ انہوں نے پرانی یادوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا ’’میں 16 سال کی عمر میں خالی جیب لے کر ممبئی آیا تھا، مگر خوابوں سے لبریز تھا۔ 30 سال کی عمر میں بھارت کا سب سے بڑا کاروباری گروپ قائم کر چکا تھا، 32 سال میں اسے عوامی کردیا اور 34 سال کی عمر تک بندرگاہوں اور توانائی کے شعبے میں قدم رکھ چکا تھا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ وہی ہیروز جنہیں اسکرین پر دیکھا ان کی روح کو انہوں نے اپنی زندگی میں جیا۔

جھوٹی کہانیوں کی طاقت اور ہنڈنبرگ رپورٹ کا حوالہ

گوتم اڈانی نے سنیما سے آگے بڑھتے ہوئے کہا کہ آج کے باہمی جڑے ہوئے دور میں کہانیاں صرف ثقافت نہیں بلکہ معیشت اور بازاروں کو بھی شکل دیتی ہیں۔ انہوں نے 2023 کی ہنڈنبرگ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: ’’یہ رپورٹ ایک جھوٹی اسکرپٹ تھی جو دنیا بھر میں پھیلائی گئی۔ چند دنوں میں 100 ارب امریکی ڈالر سے زیادہ کی مارکیٹ ویلیو تباہ ہو گئی۔ اس لیے نہیں کہ حقائق بدلے بلکہ اس لیے کہ تاثر بگاڑا گیا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ خاموشی دوسروں کو آپ کی تقدیر لکھنے کا موقع دیتی ہے اس لیے سچ کو بلند آواز میں بیان کرنا چاہیے، پروپیگنڈا کے طور پر نہیں بلکہ سچائی کے طور پر۔ ’’ہنڈنبرگ کا واقعہ صرف ایک کمپنی کا معاملہ نہیں بلکہ ایک سبق ہے کہ کس طرح جھوٹی معلومات اور من گھڑت کہانیاں عالمی معیشت کو ہلا سکتی ہیں۔‘‘

امریکی فلموں کی مثال اور کہانی کی اسٹریٹیجک طاقت

گوتم اڈانی نے کہا کہ کہانی سنانے کی طاقت قوموں کی شناخت تشکیل دیتی ہے۔ انہوں نے امریکی فلم ٹاپ گن کی مثال دیتے ہوئے کہا: ’’یہ صرف فلم نہیں، طاقت کی علامت ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ انڈیپنڈنس ڈے، بلیک ہاک ڈاؤن، امریکن اسنائپر، راکی، اپولو 13، اور ریمبو جیسی فلمیں امریکی طاقت اور اخلاقی اثر و رسوخ کو اجاگر کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا: ’’جیسے سنیما قوموں کی کہانی سناتا ہے، ویسے ہی بازار بھی کہانیوں سے چلتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ ان کہانیوں کو کون اور کس مقصد سے لکھتا ہے؟‘‘

سنیما کا مستقبل: مصنوعی ذہانت (AI) کی دنیا

گوتم اڈانی نے مستقبل کی جھلک دکھاتے ہوئے کہا کہ مصنوعی ذہانت فلم سازی میں اسی طرح انقلاب لائے گی جیسے اس نے توانائی اور صحت کے شعبوں کو بدلا ہے۔ ’’آنے والے دس برسوں میں فلم بنانے کی لاگت 80 فیصد تک کم ہو سکتی ہے۔‘‘ انہوں نے کہا: ’’سوچئے ایک دن میں عالمی ریلیز، مختلف زبانوں میں اے آئی پر مبنی موسیقی، حقیقی وقت میں بدلتی اسکرپٹس اور ایسی فلمیں جہاں ہر ناظر اپنا الگ ورژن دیکھے یہی مستقبل ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں اے آئی اسٹوڈیوز ایسے ہوں گے جہاں انسان اور مشین مل کر تخلیق کریں گے اور اسکرین پر جو دکھے گا وہ فوری خرید کے لیے دستیاب ہوگا۔

’’بھارت کی کہانی دوسروں کے زاویے سے نہ سنائیں‘‘

گوتم اڈانی نے طلبہ سے کہا کہ وہ بھارت کی کہانیاں خود سنائیں، غیر ملکی نظریے سے نہیں۔ انہوں نے فلم سلم ڈاگ ملینیئر کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اس میں غربت کو تماشے کے طور پر دکھایا گیا۔ ’’اب کسی بھارتی مہاتما یا ہیرو کی کہانی کسی غیر ملکی نگاہ سے نہیں لکھی جانی چاہیے۔ بھارت کو اس کی آواز، اس کا گیت اور اس کی کہانیاں واپس دیجئے۔‘‘

پروگرام میں موجود شخصیات

وسلنگ ووڈز انٹرنیشنل میں منعقدہ اس تقریب میں فلمی صنعت، تعلیمی اداروں اور میڈیا کی کئی نامور شخصیات نے شرکت کی، جن میں سبھاش گھئی اور فلمی دنیا کی دیگر ممتاز ہستیاں شامل تھیں جنہوں نے گوتم اڈانی کا پرتپاک استقبال کیا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

PM Modi and Swiss President to Meet Today: بھارت-سوئٹزرلینڈ تعلقات میں نئے باب کا آغاز، پی ایم مودی اور سوئس صدر کے درمیان آج ہوگی اہم ملاقات

اعلیٰ سطحی ملاقات کا اہم ایجنڈا دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو نئی بلندیوں…

1 hour ago

Jantar Mantar Protest: دہلی کے جنتر منتر پرخاتون سے مبینہ بدسلوکی کے خلاف پارلیمنٹ اسٹریٹ تھانے کے باہر احتجاج

روزی نے بتایا کہ اس وقت ان کے ساتھ دیگر خاتون صحافی بھی موجود تھیں۔…

2 hours ago

SIR Row Escalates: ایس آئی آر پر بڑھا تنازع، گیانیش کمار کے استعفے کا مطالبہ, سپریم کورٹ میں آج سماعت

نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق، عرضیوں میں چیف الیکشن کمشنر کی…

3 hours ago