Dehradun Chlorine Gas leakage: اتراکھنڈ کی راجدھانی دہرادون سے بڑی خبر آ رہی ہے۔جہاں پریم نگر تھانے کے تحت جھانجرا علاقے میں کلورین گیس کا اخراج ہوا ہے۔ اس واقعہ کے بعد پورے علاقے میں خوف و ہراس ہے۔ یہ لیکیج یہاں خالی پلاٹ کے اندر سے ہوا جس کی وجہ سے آس پاس کے لوگوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔ جس کے بعد آس پاس کے علاقے کو خالی کرا لیا گیا ہے۔ پولیس، فائر ڈپارٹمنٹ اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ واقعہ آج صبح اس وقت پیش آیا جب جھانجرا علاقے میں ایک خالی پلاٹ میں کلورین کا اخراج ہوا۔ یہ گیس پلاٹ میں رکھے سلنڈروں سے خارج ہوئی ۔جس کے بعد لوگوں کو سانس لینے میں دشواری کی شکایت کی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فائر بریگیڈ اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئے۔ پورے علاقے کو خالی کرا لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لیک ہونے والے سلنڈر کو زیر زمین دفن کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ‘ شاہ رخ خان کی ‘ڈنکی’ کا دنیا بھر میں بج رہا ہے ڈنکاسلار کو دے رہی ہےٹکر
ایس ایس پی اجے سنگھ نے جانکاری دی
اس واقعہ کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے دہرادون کے ایس ایس پی اجے سنگھ نے بتایا کہ دہرادون کے پریم نگر تھانہ علاقے کے جھانجرا علاقے میں ایک خالی پلاٹ میں رکھے کلورین سلنڈر میں لیک ہونے کی وجہ سے لوگوں کو سانس لینے میں دشواری ہو رہی تھی لیکن پولیس، این ڈی آر ایف ، SDRF اور فائر ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ اس واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ کلورین گیس کے اخراج کو روکنے کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔ لوگوں کو محفوظ مقامات پر بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔علاقے میں کسی بھی قسم کی نقل و حرکت پر روک لگا دی گئی ہے۔ کلورین گیس کے اخراج کے پیش نظر مکمل احتیاطی تدابیر اختیار کی جارہی ہیں ۔
بھارت ایکسپریس
رام بھدراچاریہ نے اس موقع پر رام مندر کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی…
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…