قومی

Chinar Book Festival begins in Srinagar: سری نگر میں چنار بک فیسٹیول کا افتتاح، مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے کہا-ثقافت اور تہذیب کو آگے بڑھانے کا ذریعہ ہیں کتابیں

چنار بک فیسٹیول کے دوسرے ایڈیشن کا ہفتہ کو سری نگر میں افتتاح ہوا۔ اس کتاب میلے کے افتتاح کے موقع پر جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان کے ساتھ موجود تھے۔ افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے دھرمیندر پردھان نے کہا کہ ’’کتابیں پوری ثقافت اور تہذیب کو آگے بڑھانے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ نیشنل بک ٹرسٹ اور ہمارا محکمہ مل کر بہت سے نئے تجربات کریں گے۔ آج ہم نے چنار بک فیسٹیول کے دوسرے ایڈیشن کا افتتاح کیا ہے۔‘‘

انھوں نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں اسے ایک مستقل شکل دینے کی کوشش کی جائے گی۔ یہ اس کا دوسرا ایڈیشن ہے۔ طلباء یہاں بڑے جوش و خروش کے ساتھ موجود ہیں۔ جموں و کشمیر ہمارے ملک کی ایک بہت ہی اہم اور قدیم تجربہ گاہ ہے جہاں بہت سے نئے خیالات نے جنم لیا ہے۔‘‘

وہیں ایل جی منوج سنہا نے کہا کہ یہ سالانہ کتاب میلہ قارئین کو نئے آئیڈیاز سے باخبر رہنے کا موقع فراہم کرے گا۔ انھوں نے کہا کہ ’’نیشنل بک ٹرسٹ آف انڈیا کے زیر اہتمام ’چنار بک فیسٹیول‘ میں شرکت کرکے خوشی ہوئی۔ یہ سالانہ فیسٹیول قارئین کو نئے خیالات اور نقطہ نظر سے باخبر رہنے اور ملک بھر کے نامور مصنفین اور اسکالرز کے ساتھ بات چیت کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔‘‘

دریں اثنا ایل جی سنہا نے مصنفین پر زور دیا کہ وہ تاریخ کو دوبارہ لکھنے کے بارے میں سوچیں تاکہ ان حقائق کو ’’درست‘‘ کیا جا سکے جو ’’ماضی میں مسخ کر کے‘‘ پیش کی گئی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ’’نئی نسل کو اس بات سے آگاہ کرنا چاہیے کہ ہماری تہذیب معاشی طور پر خوش حال تھی اور ادب، سائنس اور روحانیت کا عالمی مرکز بھی تھی۔‘‘ اس فیسٹیول میں طلباء، اساتذہ اور ادب کے شائقین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Amit Shah wished Pralhad Joshi on his birthday: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سمیت ان لیڈروں نے پرہلاد جوشی کو سالگرہ کی دی مبارکباد

امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’مرکزی وزیر…

1 minute ago

PM Modi extends birthday wishes to Pralhad Joshi: وزیر اعظم مودی سمیت ان لیڈروں نے پرہلاد جوشی کو سالگرہ کی دی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے…

57 minutes ago

Pathankot Infiltration: پٹھان کوٹ سرحد پر بی ایس ایف کی کارروائی، بمیال سیکٹر میں ایک درانداز ہلاک

پنجاب میں گزشتہ چند ماہ کے دوران سرحدی علاقوں میں سکیورٹی مزید سخت کی گئی…

2 hours ago

India vs New Zealand Test: دوسرے سیشن میں گیند بازوں نے کرائی ہندوستان کی واپسی، رچن رویندر کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ

ہندوستانی ٹیم نے اپنی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی ہے۔ پرسدھ کرشنا کی جگہ…

3 hours ago

Azam Khan: بزمِ منور، ایک شام آئین کے نام‘ پروگرام میں اعظم خان نے امر سنگھ اور جیا پردا کو کیا یاد

اعظم خان نے اپنی تقریر میں جیل میں گزارے گئے دنوں کا بھی ذکر کیا۔…

3 hours ago