قومی

Poor quality mid-day meal: مہر کے سرکاری اسکول میں بچوں کو دیا جا رہا ہے ناقص مڈ-ڈے میل، پلیٹ تک نہیں، ویڈیو وائرل

گزشتہ 26 جنوری کو جہاں پورا ملک یومِ جمہوریہ کے جشن میں ڈوبا ہوا تھا، وہیں مہر کے ایک سرکاری اسکول میں بچوں کو رَدّی کاغذ پر کھانا پیش کر کے نظام کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔ اس واقعے کی ویڈیو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مڈ ڈے میل کے دوران اسکول کے بچوں کو پلیٹ تک میسر نہیں آئی اور انہیں رَدّی کاغذ پر کھانا کھانے پر مجبور کیا گیا۔

جانئے پورا معاملہ کیا ہے؟

26 جنوری کو جب پورا ملک آئین اور حقوق کا جشن منا رہا تھا، عین اسی وقت مدھیہ پردیش کے مہر ضلع کے ایک سرکاری اسکول میں معصوم بچوں کی عزتِ نفس کو رَدّی کاغذ پر روند دیا گیا۔ یہ معاملہ مہر ضلع کے سرکاری ہائی اسکول بھٹگنوا کا ہے۔ یہاں یومِ جمہوریہ کے موقع پر خصوصی ضیافت (مڈ ڈے میل) کے نام پر بچوں کے ساتھ جو سلوک کیا گیا، اس نے سرکاری دعوؤں کی قلعی کھول کر رکھ دی۔ بچوں کو کھانا کھانے کے لیے نہ پلیٹ ملی اور نہ ہی پَتّل، بلکہ رَدّی کاپیوں اور کتابوں کے پھٹے ہوئے صفحات پر کھانا پیش کیا گیا۔ کاغذ پر پیش کیے گئے لقموں کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے ذریعے اس غیر انسانی رویّے کو دنیا کے سامنے لے آئی ہے۔

مدھیہ پردیش کانگریس کا نشانہ

اس معاملے پر مدھیہ پردیش کانگریس نے موہن حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ کانگریس نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا: “کب تک سرکاری لاپروائی کے باعث شرمندگی اور ذلت جھیلتے رہیں گے؟ مہر میں یومِ جمہوریہ کے دن بچوں کو کتابوں اور کاپیوں کے پھٹے ہوئے صفحات میں مڈ ڈے میل پیش کیا گیا! یہ نہ صرف بچوں بلکہ علم  کی بھی توہین ہے۔ موہن حکومت اور اس کا انتظامیہ معصوموں کے تئیں مکمل طور پر بے حس ہو چکا ہے۔”

وائرل ویڈیو میں کیا نظر آتا ہے؟

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ اسکول کے لڑکے اور لڑکیاں اسکول کے احاطے میں زمین پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ ان کے سامنے نہ کوئی تھالی ہے اور نہ ہی پلیٹ۔ بچوں کے آگے پرانی کاپیوں اور کتابوں کے پھٹے ہوئے صفحات بچھائے گئے ہیں۔ انہی گندے اور سیاہی لگے کاغذوں پر حلوہ اور پوری پیش کی گئی، اور بچے مجبوری میں اسی کاغذ سے کھانا کھاتے نظر آ رہے ہیں۔

معاملے پر کلکٹر نے لیا نوٹس

یومِ جمہوریہ کے موقع پر مہر ضلع کے بھٹگوا اسکول میں بچوں کو کاغذ پر خصوصی کھانا دیے جانے کی خبر پر کلکٹر مہر رانی باٹڈ نے سخت کارروائی کی ہے۔مہر ضلع تعلیمی مرکز کے ڈی پی سی سے موصولہ جانچ رپورٹ کے مطابق، اسکول کے انچارج پرنسپل سنیل کمار ترپاٹھی کی معطلی کی تجویز کمشنر ریوا کو بھیج دی گئی ہے۔وہیں کنٹریکٹ ملازم بی آر سی پردیپ سنگھ کی ایک ماہ کی تنخواہ کاٹی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، کلکٹر نے اس لاپروائی پر ضلع پنچایت کے مڈ ڈے میل شعبہ انچارج اور ڈی پی سی کو وجہ بتاؤ نوٹس بھی جاری کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

China Gold Reserves Reaches 2410 Tons: چین آخر کیا چال چل رہا ہے؟ 23 ماہ سے مسلسل سونا خرید رہا ہے

چین مسلسل 23 ماہ سے سونے کی خریداری کر رہا ہے، جس سے اس کے…

41 minutes ago

Jio now sets its sights on the US and Germany: جیو کی نظریں اب امریکہ اور جرمنی پر: 12 شراکت داریوں کے ذریعے 150 کروڑ صارفین تک پہنچنے کی امید

ہندوستان کی ثابت شدہ ٹیکنالوجی اب دنیا تک پہنچنے کے لیے تیار، ترقی یافتہ ممالک…

2 hours ago