قومی

Mahavir Jayanti : وزیراعلیٰ ریکھا گپتا اور جین آچاریہ لوکیش نے مہاویر کی تعلیمات کو موجودہ دور کے لیے انتہائی اہم قرار

نئی دہلی: بھگوان مہاویر کی 2625ویں جینتی کے موقع پر دہلی اسمبلی میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف مذہبی اور سیاسی شخصیات نے شرکت کرتے ہوئے بھگوان مہاویر کی تعلیمات کو موجودہ دور کے لیے انتہائی اہم قرار دیا۔ اس تقریب سے دہلی اسمبلی کے اسپیکر وجیندر گپتا، دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا، عالمی شہرت یافتہ جین آچاریہ اچاریہ لوکیش۔ اور پرمپر آچاریہ پرگیا ساگر نے خطاب کیا۔ وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے جین برادری کو بھگوان مہاویر جینتی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بھگوان مہاویر کی تعلیمات آج کے دور میں پہلے سے کہیں زیادہ اہمیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جین مذہب کے اصول جیسے اہنسا، سچائی اور تپسیا معاشرے میں بھائی چارے اور اخلاقی اقدار کو مضبوط کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہلی کی ثقافتی وراثت بھی اسی روحانیت اور ہم آہنگی کی بدولت مزید مستحکم ہوئی ہے۔

اس موقع پر اسمبلی اسپیکر وجیندر گپتا نے کہا کہ جین مذہب کے اصول ہمیں محبت اور امن کے ساتھ آگے بڑھنے کا درس دیتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ بھگوان مہاویر کی تعلیمات کو عملی زندگی میں اپنانا وقت کی ضرورت ہے تاکہ ایک متوازن اور ترقی یافتہ معاشرہ قائم کیا جا سکے۔اہنسا وشو بھارتی اور وشو شانتی کیندر کے بانی آچاریہ لوکیش جی نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھگوان مہاویر کے اہنسا اور انیکانت کے فلسفے سے جنگ سمیت دنیا کے مختلف مسائل کا حل ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ جین سماج نے تعلیم، صحت، تجارت اور سماجی خدمت کے ذریعے ملک کی تعمیر میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کے مطابق موجودہ عالمی حالات میں بھگوان مہاویر کا امن، کرُونا اور برداشت کا پیغام دنیا کی سمت بدل سکتا ہے۔

 آچاریہ پرگیہ ساگر جی منی راج نے کہا کہ مہاویر جینتی صرف ایک تہوار نہیں بلکہ بھگوان مہاویر کے اہنسا، اپریگرہ اور انیکانت کے اصولوں کو اپنانے کی ترغیب دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ “جیو اور جینے دو” کا پیغام آج کے دور میں انتہائی اہم ہے اور اس سے معاشرے میں ہم آہنگی کو فروغ مل سکتا ہے۔تقریب کا انعقاد بھگوان مہاویر اہنسا بھارتی ٹرسٹ  اور سکل جین سماج کے اشتراک سے کیا گیا، جس میں دہلی اسمبلی کے نائب اسپیکر موہن سنگھ بسٹ سمیت  سمیت جین سماج کی کئی اہم شخصیات موجود تھیں۔ تقریب کو کامیاب بنانے میں پنکج جین، منوج جین، پروین جین اور مہندر جین سمیت متعدد کارکنوں نے فعال کردار ادا کیا۔تقریب کے اختتام پر بھگوان مہاویر کی تعلیمات پر عمل کرنے اور امن و بھائی چارے کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، جبکہ شرکاء نے اس طرح کی تقریبات کو معاشرتی ہم آہنگی کے لیے اہم قرار دیا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Delhi-NCR Weather Update: دہلی-این سی آر میں موسم کا بدلا مزاج، تیز ہواؤں سے ملی راحت، جلد دستک دے سکتی ہے سردی

بادلوں کی آمد و رفت اور تیز ہواؤں سے گرمی اور حبس میں کمی، 15…

22 minutes ago

Adani’s Kutch Copper Plans: اڈانی کی کَچھ کاپر کا بڑا توسیعی منصوبہ، تانبے کی اسمیلٹنگ صلاحیت دوگنی کرکے 10 لاکھ ٹن سالانہ کرنے کی تیاری

کمپنی کا مقصد ہندوستان میں تانبے کی پیداوار بڑھانا، 115 میگاواٹ قابل تجدید توانائی شامل…

53 minutes ago

Nepal Budhi Gandaki Flood: نیپال میں پھر بحران، بوڑھی گنڈک ندی میں سیلاب سے یوپی اور بہار تک خطرہ، کئی پل بہے، 10 افراد لاپتہ

نیپال کے گورکھا ضلع میں بوڑھی گنڈک ندی میں اچانک شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ…

58 minutes ago

Rinku Singh Landed A Job Mopping Floors: معاشی بحران سے جوجھ رہا تھا خاندان، رنکو سنگھ کو ملا پونچھا لگانے کا کام، لیکن نہیں مانی ہار

ہندوستان کے باصلاحیت کرکٹر رنکو سنگھ اپنی جارحانہ بلے بازی اور آخری اوورز میں بڑے…

2 hours ago

Sonali Bendre gets lost in Munawar’s comedy: منور فاروقی کی کامیڈی میں کھو جاتی ہیں سونالی بیندرے، کہا- ’بھول جاتی ہوں کہ مجھے شو ہوسٹ کرنا ہے‘

پتی پتنی اور پنگا‘ کے دوسرے سیزن میں راہل ویدیا اور دیشا پرمار، ارجن بجلانی…

2 hours ago