ایودھیا میں رام مندر کا افتتاح 22 جنوری کو ہوگا۔ اس کے لیے سیاست دانوں اور اداکاروں کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو دعوتی خطوط بھیجے جا رہے ہیں۔ ادھر عام آدمی پارٹی کے کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے دعوت کو لے کر بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ میرے پاس ایک خط آیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ 22 جنوری کو لوگ مجھے دعوت دینے آئیں گے لیکن وہ ابھی تک نہیں آئے۔ انہوں نے ایودھیا میں بہت سارے VIPs اور VVIs کی موجودگی کے بارے میں بھی بتایا۔
وزیر اعلی کیجریوال نے مزید کہا، “میں اپنی بیوی، والدین اور بچوں کے ساتھ جانا چاہتا ہوں، میرے والدین بہت دلچسپی رکھتے ہیں، کوئی مسئلہ نہیں، میں بعد میں اپنے خاندان کے ساتھ جاؤں گا”۔ انہوں نے کہا کہ مجھے 22 تاریخ کو اپنا پروگرام خالی رکھنے کے لیے کہا گیا تھا لیکن اس کے بعد اب تک کوئی دعوت نامہ نہیں آیا، اس خط میں لکھا گیا کہ سیکیورٹی اور وی آئی پی موومنٹ کے نقطہ نظر سے صرف ایک شخص کو آنا ہے۔ میں ایودھیا جا ؤں گا ، میں اپنے پورے خاندان کے ساتھ جانا چاہتا ہوں، میرے والدین ایودھیا جانے کے بہت خواہش مند ہیں، لیکن دعوت کی کوئی بات نہیں، میں ایودھیا جاؤں گا۔
قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی، اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے علاوہ رام مندر پران پرتیشٹھا کی تقریب میں 6000 سے زیادہ لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔ مندر ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری چمپت رائے نے پیر کو بتایا تھا کہ رام مندر پران پرتیشٹھا کی تقریب 22 جنوری کو دوپہر 12.20 بجے شروع ہوگی اور یہ دوپہر ایک بجے تک ختم ہونے کا امکان ہے۔ مودی افتتاحی تقریب کے اختتام پر ایک تقریر کرنے والے ہیں، جس میں 8000 مہمانوں کی شرکت متوقع ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…