قومی

PM Modi In Chhattisgarh: پی ایم مودی نے شہید ویر نارائن سنگھ میموریل اور قبائلی فریڈم فائٹر میوزیم کا کیا افتتاح

چھتیس گڑھ: وزیرِ اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز چھتیس گڑھ کے نوا رائے پور میں شہید ویر نارائن سنگھ یادگار اور قبائلی آزادی کے مجاہدین کے عجائب گھر (میوزیم) کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے میوزیم کا معائنہ بھی کیا۔ یہ میوزیم بھارت کے بہادر قبائلی آزادی کے مجاہدین کے حوصلے، جدوجہد اور قربانیوں کی شان دار داستان پیش کرتا ہے۔

اس میوزیم میں چودہ قبائلی بغاوتوں کی کہانیاں، شہید گینڈھ سنگھ اور بھگوان برسا منڈا جیسے قبائلی ہیروز کے مجسمے، سیلفی زون، اور معذور افراد کے لیے خصوصی سہولتیں شامل ہیں۔ یہ میوزیم پچاس کروڑ روپے کی لاگت سے دس ایکڑ زمین پر تعمیر کیا گیا ہے۔

یہ چھتیس گڑھ کا پہلا ڈیجیٹل میوزیم ہے، جو قبائلی برادریوں کی وراثت اور حب الوطنی کو محفوظ رکھتا ہے۔ داخلی دروازے پر سرگوجا کے کاریگروں نے لکڑی پر خوب صورت نقاشی کی ہے، اور پوترا سال، مہوا اور ساجا کے درختوں کی نقلیں بنائی گئی ہیں، جن کی پتّیوں پر قبائلی بغاوتوں کی داستانیں درج ہیں۔

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے اس میوزیم کو قبائلی برادریوں کے عظیم کردار کو یاد رکھنے اور ان سے تحریک حاصل کرنے کی سمت ایک اہم قدم قرار دیا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

2 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

3 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

3 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

4 hours ago