وزیر داخلہ امت شاہ۔
نئی دہلی: گزشتہ کچھ عرصے میں ملک کے اندر لال دہشت پھیلانے والے نکسلوں کے خلاف کارروائیاں تیز ہوگئی ہیں۔ جمعرات، 11 ستمبر 2025 کو چھتیس گڑھ میں سی آر پی ایف کی کوبرا کمانڈو، چھتیس گڑھ پولیس اور ڈی آر جی نے مشترکہ آپریشن چلا کر ایک بار پھر ان کی کمر توڑنے کا کام کیا ہے۔ سیکورٹی فورسز کی اس کامیابی پر مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے مبارکباد دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ملک سے لال دہشت کے خاتمے کی ڈیڈ لائن یاد دلاتے ہوئے انہیں سرنڈر کرنے کا آخری موقع بھی دیا ہے۔
وزیر داخلہ امت شاہ نے بار بار اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ حکومت کا مقصد ملک سے نکسل ازم کو مکمل طور پر ختم کرنا ہے۔ آج سیکورٹی فورسز نے ایک بڑی کامیابی کے ساتھ اپنے عزم کو مزید مضبوط کیا ہے۔ انہوں نے انکاؤنٹر کے بارے میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا ہے۔
وزیر داخلہ امت شاہ کا پوسٹ
وزیر داخلہ امت شاہ نے سوشل میڈیا پر چھتیس گڑھ میں انکاؤنٹر کے بارے میں پوسٹ کیا۔ انہوں نے لکھا، ’’ہماری سیکورٹی فورسز نے آج نکسلیوں کے خلاف ایک اور بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ چھتیس گڑھ میں سی آر پی ایف کی کوبرا کمانڈو، چھتیس گڑھ پولیس اور ڈی آر جی نے مشترکہ آپریشن چلا کر ایک کروڑ کے انعامی سی سی ایم موڈیم بالکرشنا عرف منوج سمیت 10 بدنام زمانہ نکسلوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ وقت رہتے باقی بچے ہوئے نکسل بھی ہتھیار ڈال دیں۔ آنے والے 31 مارچ سے پہلے لال دہشت کا مکمل خاتمہ یقینی ہے۔‘‘
چھتیس گڑھ میں ہوا انکاؤنٹر
چھتیس گڑھ کے گریابند ضلع میں سی آر پی ایف کے کوبرا کمانڈو، چھتیس گڑھ پولیس اور ڈی آر جی کے مشترکہ آپریشن میں 10 بدنام زمامہ نکسلائیٹس مارے گئے ہیں، جن میں ایک کروڑ روپے کا انعامی سی سی ایم موڈیم بالکرشنا بھی شامل ہے۔ یہ آپریشن نہ صرف سیکورٹی فورسز کے حوصلے کو بلند کرے گا بلکہ یہ بھی ثابت کرتا ہے کہ لال دہشت کے خلاف حکومت کی پالیسی کس قدر مؤثر اور فیصلہ کن ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
کولکاتا درگا پوجا پنڈال حادثے پر پی ایم مودی اور امت شاہ نے تعزیت کا…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ…
16 سال پرانے رئیلٹی شو تنازع اور خودکشی کے لیے اکسانے کے معاملے میں جھانسی…
درگا پوجا کی خوشیوں کے درمیان سپتمی کی شام شمالی کولکاتا کے چورباگان سروجنین پوجا…
ایئر انڈیا نے اپنے بیان میں کہا، ’’موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایئر انڈیا اور…
سائبر سکیورٹی: اے آئی کمپنی اینتھروپک نے تسلیم کیا ہے کہ یمن کے حوثی باغیوں…