قومی

Chhattisgarh Accident: چھتیس گڑھ میں خطرناک حادثہ، پک اپ 20 فٹ گہری کھائی میں گری، 15 افراد کی موت، 8 زخمی

چھتیس گڑھ کے کوردھا میں خطرناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ تیندو پتہ توڑنے گئے مزدوروں کی پک اپ بے قابوہوکر20 فٹ گہری کھائی میں گرگئی۔ حادثے میں پک اپ کے نیچے دب کر15 مزدوروں کی موت ہوگئی۔ جبکہ 8 شدید طورپرزخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس انتظامیہ کی ٹیم موقع پرپہنچ گئی۔ پولیس نے ریسکیوآپریشن چلاکرکسی طرح سے پک اپ کے نیچے دبے مزدوروں کو باہرنکالا اورآس پاس کے اسپتالوں میں داخل کرایا، جہاں ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔ حادثے کا ایک ویڈیوبھی سامنے آیا ہے، جس میں پک اپ کے پاس مزدورپڑے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

حادثہ کبیردھام ضلع کے کوکدورعلاقے کے بہاپانی گاؤں میں ہوا۔ پیرکے روزدوپہرتقریباً ڈھائی بجے جنگل سے تیندوپتہ توڑکرمزدورپک اپ سے واپس لوٹ رہے تھے۔ پک اپ میں تقریباً 40 مزدورسوارتھے۔ اسی دوران راستے میں بے قابو ہوکرپک اپ 20 فٹ گہری کھائی میں گرگئی۔ حادثے میں 18 مزدوروں کی دب کرموت ہوگئی۔ وہیں چارمزدور شدید طور پرزخمی ہوگئے۔

حادثے کے بعد جنگل میں مچی چیخ وپکار

حادثے کے بعد موقع پرچیخ وپکارمچ گئی۔ چیخ وپکارسن کرآپس کے گاؤں کے لوگ جائے حادثہ پرپہنچ گئے۔ لوگوں نے اس کی اطلاع پاس کے پولیس اسٹیشن کودی۔ اطلاع ملنے پر پہنچی تھانے کی پولیس نے اعلیٰ افسران کوحادثہ کی جانکاری دے کرمقامی لوگوں کی مدد سے مزدوروں کو پک اپ کے نیچے سے نکالنا شروع کردیا۔ کچھ دیربعد دیگرتھانوں کے پولیس اہلکاروں کے ساتھ اعلیٰ افسران بھی جائے حادثہ پرپہنچ گئے اورسبھی زخمی مزدوروں کوآس پاس کے اسپتالوں میں داخل کرایا۔

تیندو پتہ توڑنے گئے تھے گاؤں کے لوگ

پولیس افسران نے بتایا کہ یہ حادثہ ضلع کے ککدورتھانہ علاقے کے تحت باہ پانی گاؤں کے قریب ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کئی گاؤں کے رہنے والے لوگ تیندو پتہ توڑنے گئے تھے اور جب وہ ایک پک اپ گاڑی میں سوار ہو کراپنے گاؤں لوٹ رہے تھے تبھی باہ پانی گاؤں کے قریب گاڑی ایک کھائی میں گرگئی، جس سے اس میں سوار لوگوں کی موت ہوگئی اور8 دیگرافراد زخمی ہوگئے۔ پولیس افسران نے بتایا کہ حادثہ کی جانکاری ملنے کے بعد پولیس کی ٹیم کو جائے حادثہ کے لئے روانہ کیا گیا۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے متعلق زیادہ جانکاری کا انتظارکیا جار ہا ہے۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Rahul Gandhi at Press Conference: وزیر اعظم سے لے کر سپاہی تک کو سزا دلوائیں گے، پریس کانفرنس میں راہل گاندھی کا اعلان

راہل گاندھی نے پولیس اہلکاروں کے مبینہ تشدد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں…

57 minutes ago

Prime Minister Narendra Modi: پوپ لیو چہاردہم کی سرجری کے بعد وزیر اعظم مودی نے جلد صحت یابی کی پرارتھناکی

سرجری کے دوران جانچے گئے بافتوں سے پہلے کیے گئے ٹیسٹوں کی بنیاد پر لگائے…

2 hours ago