قومی

Chennai-bound IndiGo flight : چنئی جانے والی انڈیگو فلائٹ کی دہلی میں ایمرجنسی لینڈنگ

Chennai-bound IndiGo flight : دہلی ایئرپورٹ سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ ہوائی اڈے سے ٹیک آف کے بعد ایک جہاز کو واپس دہلی ہوائی اڈے پر اترنا پڑا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق انڈیگو کی ایک پرواز نے دہلی سے چنئی کے لیے اڑان بھری تھی۔ لیکن ٹیک آف کے تقریباً ایک گھنٹہ بعد، انڈیگو کی یہ پرواز دہلی ہوائی اڈے پر انجن فیل ہونے کی وجہ سے واپس لوٹ گئی۔ اس ہنگامی صورتحال میں طیارے نے رات 10:39 پر ہنگامی لینڈنگ کی۔

دہلی سے چنئی جانے والی انڈیگو کی فلائٹ صرف ایک گھنٹے کے بعد دہلی ہوائی اڈے پر واپس آ گئی۔ انجن کی خرابی کے باعث طیارے نے رات 10.39 بجے کے قریب ہنگامی لینڈنگ کی۔ ایئربس 6E-2789 نے رات تقریباً 9.46 بجے ٹیک آف کیا۔ جہاز میں 230 افراد سوار تھے۔

تھوڑی دیر بعد ایک انجن فیل ہو گیا اور طیارہ دہلی ہوائی اڈے پر واپس آ گیا۔ واضح رہے کہ دو انجن والا طیارہ صرف ایک انجن کی بنیاد پر ہی بحفاظت لینڈ کر سکتا ہے۔ پرواز کو 12:30 بجے چنئی پہنچنا تھا۔ اس سلسلے میں ابھی تک انڈیگو کی طرف سے کوئی سرکاری بیان نہیں دیا گیا ہے۔

معلومات کے مطابق طیارے میں عملے کے دو ارکان کے ساتھ 231 مسافر سوار تھے۔ کسی بھی حادثے سے بچنے کے لیے ہنگامی لینڈنگ کا فیصلہ کیا گیا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ گزشتہ دنوں امریکہ جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز کو روس کے ایک گاؤں میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی تھی۔ اس کے بعد مسافروں کو کئی دن وہاں گزارنے پڑے۔

پائلٹ نے ہوا میں ہی طیارے کے انجن میں خلل محسوس کیا۔ اس کے بعد خطرہ مول لیے بغیر فوری طور پر قریبی ایئرپورٹ پر پیغام بھیج دیا گیا۔ مگدان ہوائی اڈے سے ہنگامی لینڈنگ کے لیے گرین سگنل موصول ہوا تھا۔ طیارہ سان فرانسسکو جا رہا تھا اور اس میں 216 افراد سوار تھے۔ بعد ازاں ایئر انڈیا نے متبادل انتظامات کیے اور مسافروں کو ہوائی جہاز سے ان کی منزلوں تک پہنچایا گیا۔

-بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Delhi High Court: اناؤ کیس کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ نے دی عبوری ضمانت

دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…

7 hours ago

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

7 hours ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

8 hours ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

8 hours ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

8 hours ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

9 hours ago