-بھارت ایکسپریس
ڈیجیٹل لین دین میں سب سے بڑا کردار نبھانے والی یوپی آئی کے ذریعہ ادائیگی کیا یکم اپریل سے مہنگی ہونے جا رہی ہے۔ کئی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ آئندہ ماہ سے 2000 روپئے سے زیادہ کے یوپی آئی ادائیگی پر 1.1 فیصد کی فیس دینی ہوگی۔ حالانکہ اس طرح کی افواہ کو دورکرتے ہوئے نیشنل پیمنٹ کارپوریشن آف انڈیا (این پی سی آئی) نے باضابطہ وضاحت جاری کی ہے۔
این پی سی آئی کے مطابق یوپی آئی کے ذریعہ ادائیگی آگے بھی مفت اورآسان بنا رہے گا۔ اس کا گراہکوں پرکوئی اثرنہیں پڑے گا۔ یہ پہلے کی طرح پوری طرح مفت رہے گا۔ اس سے پہلے کچھ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ یکم اپریل سے 2000 روپئے سے زیادہ کے لین دین پر 1.1 فیصدی چارج دینا پڑے گا۔ ڈیجیٹل ادائیگی میں یوپی آئی کی ہی حصہ داری سب سے زیادہ ہوتی ہے۔ اس قدم سے یوپی آئی ادائیگی کو بڑا جھٹکا لگتا اوراسی بات کو لے کرگراہکوں کی تشویش میں کافی اضافہ ہوگیا تھا۔ حالانکہ این پی سی آئی نے اب اس بارے میں صورتحال واضح کر دی ہے۔ بینک اکاؤنٹ سے اکاؤنٹ میں ٹرانجکشن کی کل حصہ داری 99 فیصد سے زیادہ ہے۔
ہرماہ یوپی آئی سے 8 ارب ادائیگی
این پی سی آئی نے ٹوئٹ کرکے بتایا کہ یوپی آئی کے ذریعہ ہرماہ ممکنہ طور تقریباً 8 ارب ٹرانجکشن ہوتا ہے۔ اس کا فائدہ خوردہ صارفین کو مل رہا ہے۔ یہ سہولت آگے بھی مفت جاری رہے گی اوراکاؤنٹ سے اکاؤنٹ میں لین دین پرکسی طرح کا چارج نہیں لیا جائے گا۔ اس کا مطلب ہوا کہ فون پے، پے ٹی ایم، گوگل پے (Phonepe, Paytm, Google pay) سے یوپی آئی ادائیگی پہلے کی ہی طرح مفت بنا رہے گا۔
پی پی آئی پر دینا ہوگا چارج
این پی سی آئی نے انٹرچینج چارج طے کیا ہے، لیکن یہ مرچنٹ کیٹیگری پرلگایا گیا ہے۔ اس کی رینج 0.5 فیصد سے 1.1 فیصد تک ہوگا۔ ایندھن، ایجوکیشن، ایگریکلچر اوریوٹیلیٹی پیمنٹ پر 0.5 فیصدی سے 0.7 فیصد تک انٹرچارج دینا پڑے گا۔ اس کےعلاوہ فوڈ شاپ، اسپیشل ریٹیل آؤٹ لیٹ پرسب سے زیادہ 1.1 فیصد کا انٹرچینج دینا پڑے گا۔
کیا ہے پی پی آئی؟
پی پی آئی یعنی پریپیڈ پیمنٹ انسٹیومنٹ ایک ایسی سہولت ہے کہ جس میں 10 ہزارروپئے تک کا لین دین کیا جاسکتا ہے۔ اس سہولت میں پہلے سے ریچارج کی طرح پیسے ڈالے جاتے ہیں اور اس کے ذریعہ سامان خریدنے یا کسی کو پیسے بھیجنے میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔این پی سی آئی نے کہا ہے کہ اسی طرح کی ادائیگی پرانٹرچارج فیس یکم اپریل سے لی جائے گی۔ اب پی پی آئی کے ذریعہ 2000 روپئے سے زیادہ کی ادائیگی کی گئی تو 1.1 فیصد فیس دینی ہوگی۔
-بھارت ایکسپریس
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…