قومی

Chandigarh Mayor Election 2026: چنڈی گڑھ میئرالیکشن سے پہلے ٹوٹ گیا عام آدمی پارٹی اور کانگریس کا اتحاد، اب بی جے پی کی جیت یقینی

چنڈی گڑھ میں 29 جنوری 2026 کوہونے والے میئرکے الیکشن سے پہلے کانگریس اورعام آدمی پارٹی کا اتحاد ٹوٹ گیا ہے۔ اس کی وجہ پنجاب اسمبلی الیکشن بتائی جا رہی ہے۔ کیونکہ اگریہ اتحاد ہوتا تودونوں ہی پارٹیوں کواگلے سال ہونے والے اسمبلی الیکشن کے دوران عوام کے درمیان صفائی دینا مشکل ہوجاتا۔

زبانی طورپراتحاد پررضامندی کے باوجود، دونوں پارٹیوں نے باضابطہ اعلان ہونے سے پہلے ہی راستے جدا کرلئے ہیں۔ اتحاد کی ناکامی کے پیچھے عام آدمی پارٹی اورپنجاب کانگریس یونٹ کا دباؤبھی سمجھا جاتا ہے۔ ان کی تعداد کم ہونے کے باوجود دونوں پارٹیاں اس الیکشن میں اپنے امیدوارکھڑے کریں گی۔ نتیجتاً، بی جے پی، جس کے 18 کونسلرہیں، کی جیت کویقینی سمجھا جا رہا ہے۔ کانگریس اب میئر، سینئرڈپٹی میئراورڈپٹی میئرکے عہدوں کے لئے امیدوارکھڑے کرے گی۔

کانگریس اورعام آدمی پارٹی نے کیا امیدواروں کا اعلان

وہیں، کانگریس نے اپنے تینوں امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔ کانگریس نے میئرعہدے کے لئے گرپریت گابی کوامیدواربنایا ہے۔ سینئرڈپٹی میئرعہدے کے لئے سچن گالوامیدوارہوں گے۔ جبکہ ڈپٹی میئرکے لئے نرملا دیوی کوامیدواربنایا گیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کی طرف سے بھی باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے۔ میئرعہدے کے لئے وارڈ نمبر25 کے کونسلریوگیش ڈھینگرا کوامیدوار بنایا گیا ہے جبکہ سینئرڈپٹی میئرکے لئے وارڈ نمبر29 کے کونسلرمنورخان کوامیدواربنایا گیا ہے۔ وہیں وارڈ نمبرایک کے کونسلرجسویندرکورکوڈپٹی میئرکے لئے امیدواربنایا گیا ہے۔

چنڈی گڑھ میونسپل کارپوریشن کی صورتحال

میونسپل کارپوریشن کے لئے کل 35 کونسلراورایک رکن پارلیمنٹ ہیں۔ اکثریت کے لئے 19 ووٹوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ کانگریس کے پاس 6 کونسلراورایک رکن پارلیمنٹ (منیش تیواری) ہیں۔ کل ملاکر7 ووٹ کانگریس کے پاس ہے جبکہ عام آدمی پارٹی کے 11 کونسلرہیں۔ بی جے پی کے پاس 18 کونسلرہیں۔ اس طرح سے دیکھا جائے توبی جے پی کی جیت یقینی ہے۔ اگرکانگریس اورعام آدمی پارٹی مل کرمقابلہ کریں تونمبران کے حق میں ہیں، لیکن اتحاد ٹوٹنے کے بعد اب بی جے پی کے لئے راستے آسان ہوگئے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

India vs Brazil: کولکاتا میں کھیلے گئے تاریخی فٹبال میچ میں برازیل نے ہندوستان کو 0-4 سے دی شکست

کولکاتا کے سالٹ لیک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے بین الاقوامی دوستانہ میچ میں برازیل نے…

14 minutes ago

ملک کو 2029 تک منشیات سے پاک بنانے کا ہدف: امت شاہ

امت شاہ نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ 31 دسمبر 2029 تک مدھیہ پردیش…

60 minutes ago

Asian Games: پی ایم مودی نے ہاکی ٹیم کی تاریخی گولڈ میڈل جیت کو سراہا، دیگر کھلاڑیوں کو بھی دی مبارکباد

ہفتہ کy کے روز بھارت کی مردوں کی ہاکی ٹیم نے ککامی گاہارا کے گیفو…

2 hours ago

India vs Brazil Football: کولکاتا میں تاریخی مقابلہ، پہلے ہاف میں برازیل نے بھارت کے خلاف 2-0 کی برتری حاصل کی

یہ مقابلہ بھارتی سینئر مردوں کی فٹ بال ٹیم کے لیے تاریخی اہمیت رکھتا ہے،…

2 hours ago