قومی

Well Tragic Accident: یوپی کے چندولی میں موت کا کنواں: ایک ایک کرکے 5 افراد اترے، 3 کی گئی جان

اتر پردیش کے ضلع چندولی سے ایک دل دہلا دینے والا حادثہ سامنے آیا ہے، جہاں کنویں میں اترنے والے 3 افراد کی دم گھٹنے سے موت ہوگئی، جبکہ 2 دیگر افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ دونوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت مجسر عالم، مونو اور وارث علی کے طور پر ہوئی ہے، جبکہ شمشیر اور میراج کی حالت سنگین بتائی جا رہی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور امدادی کارروائی شروع کی۔ ابتدائی طور پر شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کنواں طویل عرصے سے بند تھا، جس کی وجہ سے اس کے اندر زہریلی گیس جمع ہوگئی تھی۔

ایک ایک کرکے کنویں میں اترے اور ہوگئی موت

یہ پورا معاملہ ضلع کے شہاب گنج تھانہ علاقے کے کِڈہرا گاؤں کا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ کنویں میں لگا سبمرسیبل پمپ خراب ہوگیا تھا۔ خراب پمپ کو کنویں سے نکالنے کے لیے 4 افراد اندر اترے تھے۔ کنویں کے اندر موجود زہریلی گیس کی وجہ سے وہاں جانے والے تمام افراد بے ہوش ہوگئے۔حادثے میں 3 افراد کی موت ہوگئی، جبکہ چوتھے شخص شمشیر کی حالت تشویش ناک ہے۔ اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ دوسری جانب، معراج کی حالت بھی سنگین بتائی جا رہی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی بڑی تعداد میں دیہاتی موقع پر پہنچ گئے۔ اسی دوران پولیس کو بھی حادثے کی اطلاع دی گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لوگوں کو کنویں کے قریب جانے سے روک دیا اور امدادی کارروائی شروع کی۔

کنویں میں موجود تھی زہریلی گیس

حادثے کی خبر جب جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو ملی تو گھر میں کہرام مچ گیا۔ انتظامیہ نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ ابتدائی طور پر خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کنویں میں زہریلی گیس جمع تھی، جس کے باعث اندر داخل ہوتے ہی لوگ بے ہوش ہوکر گر پڑے۔ موقع پر موجود لوگوں نے میڈیا کو بتایا کہ کنویں میں اترنے والے افراد کے پاس کسی قسم کے حفاظتی آلات موجود نہیں تھے۔ اسی وجہ سے زہریلی گیس کی زد میں آتے ہی وہ بے ہوش ہوگئے۔ فی الحال پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے کر ضروری کارروائی شروع کر دی ہے۔ انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ کنویں یا دیگر خطرناک مقامات پر کام کرتے وقت مناسب حفاظتی آلات کا استعمال ضرور کریں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

UP New Congress President: ارادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود کار گزار صدر مقرر

ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…

6 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

7 hours ago