جھارکھنڈ میں بڑا سیاسی الٹ پھیر ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے چونکہ موجودہ وزیراعلیٰ ہمنت سورین نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور اب ان کی جگہ چمپئی سورین کو قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کرلیا گیا ہے یعنی اب وہ جھارکھنڈ کے نئے وزیراعلیٰ ہوں گے۔بتادیں کہ جھارکھنڈ کے سی ایم ہیمنت سورین سے ان کے دفتر میں قریب 7 سات گھنٹے تک ای ڈی نے ان سے پوچھتاچھ کی،اس کے بعد انہیں ای ڈی دفتر لے جاکر گرفتار کرلیا گیا۔اس دوران انہیں گورنر کے پاس استعفیٰ دینے کیلئے ای ڈی کی حراست میں ہی لے جایا گیا، پھر گورنر ہاوس سے سیدھے ای ڈی دفتر انہیں لایا گیا جہاں ان کی گرفتاری کی گئی۔
بتادیں کہ ہمنت سورین کو ای ڈی کی تحویل میں باضابطہ طور پر گورنر ہاوس لے جایا گیا تھا جہاں پر انہوں نے اپنا استعفیٰ سونپ دیا جس کو گورنر نے فوراً منظوری دے دی ۔ کافی دیر تک گورنر ہاوس میں رہنے کے بعد ہمنت سورین کو ای ڈی کے دفتر لے جایا گیا جہاں انہیں اپنی حراست میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ پوچھتاچھ کا سلسلہ جاری رکھا جاسکے۔البتہ کچھ دیر بعد ای ڈی کی طرف سے ہمنت سورین کوگرفتار کرنے کی خبر جاری کردی گئی۔ اس بیچ ہمنت سورین کے استعفیٰ کے بعد چمپئی سورین نے 47 اراکین اسمبلی کی حمایت والا خط لیکر گورنر کے پاس حکومت سازی کی دعویداری کیلئے پہنچے ،جہاں گورنر نے ان کی دعویداری کو قبول ضرور کیا لیکن نئے وزیراعلیٰ کی حلف برداری کب ہوگی اس کیلئے وقت کا تعین نہیں کیا ہے۔ مانا جارہا ہے کہ کل چمپئی سورین کی حلف برداری ہوگی۔
بھارت ایکسپریس۔
547 مقدمات درج، 182 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات ضبط ہوئی ہیں اور منشیات…
راہل گاندھی کی حامی نیہا بورا نے کہا کہ ’بنگلہ دیش نے ہمیں ایک راستہ…
آئی ٹی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ بھارت تجارتی یا سوشل…
وزیر اعظم نریندر مودی کی عوامی زندگی اور حکمرانی کے 25 سال مکمل ہونے پر…
ویسٹ انڈیز کے خلاف چوتھے ٹی 20 میں ایک چھکا لگاتے ہی ابھیشیک شرما نے…
کانگریس لیڈر نے صدر دروپدی مرمو سے دشیانت گوتم کی تقرری پر دوبارہ غور کرنے…