قومی

Minister Home Amit Shah: امت شاہ ممبئی سے آج کریں گے ہندی دیوس 2026 اور چھٹے آل انڈیا راج بھاشا سمیلن کا افتتاح

نئی دہلی : ملک کی اقتصادی راجدھانی ممبئی میں آج ہندی زبان اور ثقافتی وقار کا ایک بڑا اجتماع ہونے جا رہا ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ پیر کو ممبئی میں ہندی دیوس 2026 اور چھٹے آل انڈیا راج بھاشا سمیلن کی افتتاحی تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے وژن سے متاثر یہ 2 روزہ سمیلن مہاراشٹر کی مالا مال لسانی اور ادبی روایات کے ساتھ راج بھاشا ہندی کے گہرے اور زندہ رشتے کو اجاگر کرے گا۔

سیاسی اور ادبی دنیا کی سرکردہ شخصیات کی موجودگی

اس تاریخی پروگرام میں مہاراشٹر کی سیاست اور ادبی دنیا کی کئی اہم شخصیات شرکت کر رہی ہیں۔ افتتاحی تقریب میں مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس، نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور سنیترہ پوار کے علاوہ کئی سینئر ارکان پارلیمنٹ، ملک بھر کے معروف دانشور، ادیب، ماہرین تعلیم اور مرکزی حکومت کی مختلف وزارتوں و محکموں کے اعلیٰ افسران خصوصی طور پر موجود رہیں گے۔

’راج بھاشا گورو‘ اور ’راج بھاشا کیرتی‘ ایوارڈز

وزارت داخلہ کے راج بھاشا محکمہ کی جانب سے 2021 سے مسلسل منعقد کیے جا رہے اس سمیلن کی خاص توجہ ایوارڈز کی تقریب ہوگی۔ افتتاحی اجلاس کے دوران مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سال 2025-26 کے لیے باوقار ’راج بھاشا گورو‘ اور ’راج بھاشا کیرتی‘ ایوارڈز پیش کریں گے۔راج بھاشا ہندی کے فروغ اور استحکام میں نمایاں خدمات انجام دینے والے مختلف اداروں، بینکوں، سرکاری و دیگر اہم اداروں اور ملک بھر کی ممتاز شخصیات کو ان اعزازات سے نوازا جائے گا۔

خصوصی اشاعتوں اور کتابوں کا ہوگا اجرا

سمیلا کے دوران کئی اہم اور معلوماتی کتابوں و رسائل کا اجرا بھی کیا جائے گا۔راج بھاشا بھارتی: راج بھاشا محکمہ کے اس معروف رسالے کا خصوصی یادگاری شمارہ جاری کیا جائے گا، جو مکمل طور پر قومی گیت ’وندے ماترم‘ پر مرکوز ہے۔ادبی تصانیف: ’بھارتیہ گیان تنتر: سوترا اور سروپ‘، ’شیو انادی ہیں، اننت ہیں‘ اور ملک کی مختلف جیلوں میں قید افراد کی تخلیقی صلاحیتوں پر مشتمل منفرد مجموعہ ’اندھیروں سے اجالوں تک‘ جیسی کتابیں بھی جاری کی جائیں گی۔

’وندے ماترم‘ کے خالق کی پانچویں نسل کے وارث کی خصوصی شرکت

اس سال کے سمیلن کی سب سے اہم اور جذباتی توجہ قومی گیت ’وندے ماترم‘ پر مبنی خصوصی اجلاس ہوگا۔ اس اجلاس میں جے دیپ چٹوپادھیائے خصوصی طور پر شریک ہوں گے، جو ’وندے ماترم‘ کے خالق اور عظیم ادیب بنکم چندر چٹوپادھیائے کی پانچویں نسل کے وارث ہیں۔اس کے علاوہ ’ٹاؤن آفیشل لینگویج امپلیمنٹیشن کمیٹیوں‘ (TOLIC) کے کردار پر بھی تفصیلی غور و خوض کیا جائے گا۔ پروگرام کے مقام پر ایک شاندار نمائش بھی لگائی گئی ہے، جہاں مختلف وزارتوں، بینکوں اور اداروں کی جانب سے ہندی کے فروغ اور تشہیر سے متعلق اسٹالز لگائے گئے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Sports News: ویسٹ انڈیز نے تاریخی ہدف حاصل کرکے ریکارڈز کی جھڑی لگا دی، شائی ہوپ کے نام بھی بڑی کامیابی

دوسرے ٹی 20 مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔…

3 hours ago

LG Swaraj Dweep visit: ایل جی ڈاکٹر دنیش شرما کا دورہ جزائر انڈمان و نکوبار: ہاپ آن ہاپ آف بس سروس کا آغاز اور اہم اعلانات

جزائر انڈمان اور نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے سوراج دیپ کا دو…

3 hours ago

PMEGP Scheme: پی ایم ای جی پی اسکیم سے کامیاب کاروبار کھڑا کیا، شاکر خان بنے کئی لوگوں کے لیے روزگار فراہم کرنے والے

مرکزی حکومت کی وزیر اعظم روزگار تخلیق پروگرام اسکیم سے چھتیس گڑھ کے نوجوانوں کو…

4 hours ago