قومی

CBSE Result 2024: سی بی ایس ای 10ویں اور 12ویں کے نتائج کے اجراء کی تاریخ کا نہیں ہوااعلان، فرضی نوٹس کرہا ہے گردش

اس وقت سوشل میڈیا پر ایک نوٹس تیزی سے گردش کر رہا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ دسویں اور بارہویں جماعت کے نتائج آج یعنی یکم مئی کو جاری کیے جائیں گے۔ یہ نوٹس فرضی ہے، طلبہ کو اس پر بالکل بھروسہ نہیں کرنا چاہیے۔ سی بی ایس ای نے ابھی تک نتائج کی ریلیز کی تاریخ کے بارے میں کوئی معلومات شیئر نہیں کی ہیں۔ شرپسند عناصر نے جھوٹی خبریں پھیلا کر طلباء اور ان کے والدین کو ہراساں کرنے کی کوشش کی ہے۔

سی بی ایس ای کیا کہتا ہے؟
جب اس سلسلے میں سی بی ایس ای کے عہدیداروں سے بات کی گئی تو انہوں نے واضح طور پر کہا کہ ابھی تک سی بی ایس ای بورڈ 10ویں اور 12ویں کے نتائج کے ریلیز کی تاریخ اور وقت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔ اس لیے طلبہ کو چاہیے کہ وہ گمراہ نہ ہوں اور نہ ہی ایسی کسی خبر پر بھروسہ کریں۔ یہ فرضی ہے کیونکہ سی بی ایس ای نے ابھی تک اس سلسلے میں کوئی اطلاع نہیں دی ہے۔

صرف ان ویب سائٹس پر بھروسہ کریں
سی بی ایس ای بورڈ کے نتائج یا اس سے متعلق کسی دوسری معلومات کے لیے صرف سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کی سرکاری ویب سائٹس پر انحصار کریں۔ results.cbse.nic.in, cbse.gov.in, cbseresults.nic.in۔ نتیجہ کے اعلان کے بعد، ان میں سے کسی بھی ویب سائٹ پرچیک کیا جا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ طلبہ DigiLocker پر بھی اپنا رزلٹ دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ کو digilocker.gov.in پر لاگ ان کرنا ہوگا۔ مارک شیٹ یہاں سے لی جا سکتی ہے۔

پہلے جاری کیا جائے گا نوٹس
10ویں اور 12ویں جماعت کے نتائج جاری کرنے سے پہلے سی بی ایس ای بورڈ نتائج کے ریلیز کی تاریخ اور وقت کے بارے میں معلومات دے گی۔ اس حوالے سے سرکلر جاری ہونے کا قوی امکان ہے۔ جس کے بعد ہی نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ کسی بھی غلط نوٹس کا شکار نہ ہوں اور صرف سرکاری ویب سائٹ پر جاری کردہ معلومات پر بھروسہ کریں۔

تقریباً 39 لاکھ طلبہ اس سال کے نتائج کا انتظار کر رہے ہیں۔ نتیجہ اس ماہ یعنی مئی کے مہینے میں جاری ہونے کی امید ہے۔ اپریل کے شروع میں امتحانات ختم ہو چکے تھے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

12 minutes ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

16 minutes ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

35 minutes ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

1 hour ago